ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سونیا کے اشارے پر نہیں، سب کچھ اپنی مرضی سے کہا: کیرتی آزاد

نئی دہلی۔ بی جے پی کے معطل رہنما کیرتی آزاد نے ایک بار پھرڈی ڈی سی اے میں مبینہ گھوٹالے کو لے کر حملہ بولا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 28, 2015 12:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سونیا کے اشارے پر نہیں، سب کچھ اپنی مرضی سے کہا: کیرتی آزاد
نئی دہلی۔ بی جے پی کے معطل رہنما کیرتی آزاد نے ایک بار پھرڈی ڈی سی اے میں مبینہ گھوٹالے کو لے کر حملہ بولا ہے۔

نئی دہلی۔ بی جے پی کے معطل رہنما کیرتی آزاد نے ایک بار پھرڈی ڈی سی اے میں مبینہ گھوٹالے کو لے کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے میں بڑی گڑبڑیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کھیل میں بدعنوانی کے خلاف لڑتا رہا ہوں اور لڑتا رہوں گا۔


کیرتی آزاد نے آج پریس کانفرنس کر کہا کہ مجھ پر اپوزیشن سے ملے ہونے کی بات کہنے والوں کو بتا دوں کہ میں جو بھی کر رہا ہوں اپنی مرضی سے کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں میں نے جو بھی کہا تھا وہ کسی کے اشارے پر نہیں کہا تھا۔


کیرتی آزاد نے کہا کہ لوک سبھا میں کوئی کسی کے اشارے پر بولنے کے لئے نہیں کھڑا ہوتا۔ اسپیکر کے حکم کے بعد ہی کوئی بولتا ہے۔ کیرتی آزاد نے کہا کہ میں نے سی بی آئی کا کام آسان کر دیا ہے اور خود ہی کافی تحقیقات کر لی ہے۔ اگر انہیں مجھ سے کوئی مدد چاہئے تو لے لیں۔ آزاد یہی نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے میں ایک ہی کام کے لئے کئی بار پیسے دئیے گئے۔ ایک ہی کمپنی کو بار بار ٹھیکے دیئے گئے۔


بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی آزاد نے پریس کانفرنس کر ڈی ڈی سی اے میں مبینہ گھوٹالے کو اجاگر کرنے کا دعوی کیا تھا۔ 20 دسمبر کو کیرتی نے ایک اسٹنگ آپریشن بھی دکھایا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ڈی ڈی سی اے کی طرف سے 14 فرضی کمپنیوں کو پیسے دئیے گئے۔ یہی نہیں انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ڈی ڈی سی اے نے لیپ ٹاپ کے لئے 3 ہزار روپے اور پرنٹر کے لئے 16 ہزار روپے ادا کئے۔

 
First published: Dec 28, 2015 12:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading