ہوم » نیوز » No Category

کیرتی آزاد نے شاہ کی نصیحت مسترد کی ، کہا : کھیلوں میں بدعنوانی کے خلاف جاری رہے گی جنگ

نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں مبینہ اقتصادی دھاندلیوں کو لے کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر انگلی اٹھنے کے بعد اب بی جے پی کے دربھنگہ سے ممبر پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد نے پارٹی صدر امت شاہ کی نصیحت کو ٹویٹ کر کے درکنار کر دیا ہے ۔ کیرتی آزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا ہے، افواہوں پر مت جاؤ، میری جنگ کھیل میں بدعنوانی کے خلاف ہے اور یہ جاری رہے گی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Dec 17, 2015 08:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیرتی آزاد نے شاہ کی نصیحت مسترد کی ، کہا : کھیلوں میں بدعنوانی کے خلاف جاری رہے گی جنگ
نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں مبینہ اقتصادی دھاندلیوں کو لے کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر انگلی اٹھنے کے بعد اب بی جے پی کے دربھنگہ سے ممبر پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد نے پارٹی صدر امت شاہ کی نصیحت کو ٹویٹ کر کے درکنار کر دیا ہے ۔ کیرتی آزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا ہے، افواہوں پر مت جاؤ، میری جنگ کھیل میں بدعنوانی کے خلاف ہے اور یہ جاری رہے گی۔

نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں مبینہ اقتصادی دھاندلیوں کو لے کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر انگلی اٹھنے کے بعد اب بی جے پی کے دربھنگہ سے ممبر پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد نے پارٹی صدر امت شاہ کی نصیحت کو ٹویٹ کر کے درکنار کر دیا ہے ۔


کیرتی آزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا ہے، افواہوں پر مت جاؤ، میری جنگ کھیل میں بدعنوانی کے خلاف ہے اور یہ جاری رہے گی۔


اس سے پہلے ڈی ڈی سی اے میں مبینہ مالی بد عنوانیوں کو لے کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر انگلی اٹھنے کے بعد بی جے پی نے کیرتی آزاد سے اس معاملے میں مزید کوئی بیان نہ دینے کیلئے کہا تھا۔ غور طلب ہے کہ ارون جیٹلی پر نشانہ سادھنے کے لئے عام آدمی پارٹی نے سب سے زیادہ انہیں الزامات کو بنیاد بنایا ہے ، جو کیرتی آزاد لگاتے رہے ہیں۔


بی جے پی ذرائع کے مطابق خود پارٹی صدر امت شاہ اور پارٹی کے ایک جنرل سکریٹری کی جانب سے کیرتی آزاد کو فون کیا گیا تھا اور ان سے صاف کہا گیا تھا کہ وہ ڈی ڈی سی اے تنازع پر مزید کوئی بیان نہ دیں۔ دراصل بی جے پی کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ وہ اپوزیشن کی طرف سے عائد الزامات کو تو سیاست سے حوصلہ افزا قرار دے سکتی ہے ، لیکن اپنے لیڈروں کے بیان پر کیا کہے۔


غور طلب ہے کہ عام آدمی پارٹی نے آج ایک پریس کانفرنس کر کے ارون جیٹلی کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے تھے اور کہا دعوی کیا تھا کہ ارون جیٹلی کی قیادت میں ہی ڈی ڈی سی اے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔


عام آدمی پارٹی کے الزامات کے بعد بی جے پی کے بھی کئی سینئر لیڈران میڈیا کے سامنے آئے اور جیٹلی پر عاید الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ پارٹی اس معاملے میں جیٹلی کے ساتھ ہے۔ وہیں خود جیٹلی نے بھی میڈیا اور اپنے فیس بک پیج پر بیان جاری کر کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔

First published: Dec 17, 2015 08:35 PM IST