உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راکیش ٹکیت نے کہا : ٹریکٹر ریلی غلط چیز نہیں ، یوم آزادی پر دہلی میں بھی کریں گے

    راکیش ٹکیت نے کہا : ٹریکٹر ریلی غلط چیز نہیں ، یوم آزادی پر دہلی میں بھی کریں گے

    Farmers Protest: راکیش ٹکیت (Rakesh Tikait) نے کہا کہ مرادآباد ، امروہہ اور ہاپوڑ سمیت پورے اترپردیش کے کسان 15 اگست کو دہلی میں آندولن کی جگہ پر آئیں گے اور ٹریکٹر ریلی نکالیں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : تین زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی مہینوں سے کسان آندولن کررہے ہیں ۔ اس درمیان بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے ہریانہ میں جیند کے کسانوں کی جانب سے یوم آزادی پر ٹریکٹر ریلی کرنے کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ریلی کوئی غلط چیز نہیں ہے ۔

      اتوار کو راکیش ٹکیت نے کہا کہ ٹریکٹر ریلی نکالنا کوئی غلط چیز نہیں ہے ۔ جیند کے لوگ انقلابی ہیں ۔ انہوں نے 15 اگست کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کا صحیح فیصلہ کیا ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ مشترکہ کسان مورچہ کیا فیصلہ کرے گا ۔

      انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر پریڈ کے دوران ٹریکٹر پر ترنگا لگا دیکھنا فخر کا لمحہ ہوگا ۔ یہ حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دیتا ہے ۔ راکیش ٹکیت نے یہ بھی کہا کہ مرادآباد ، امروہہ اور ہاپوڑ سمیت پورے اترپردیش کے کسان 15 اگست کو دہلی میں آندولن کی جگہ پر آئیں گے اور ٹریکٹر ریلی نکالیں گے ۔

      وہیں جیند کے کسانوں کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ اگر وہاں کے لوگوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے گاوں میں لیڈروں کو پرچم کشائی نہیں کرنے دیں گے تو وہ ایسا ہی کریں گے ۔ لیڈران پرچم کشائی کرکے کیا کریں گے ۔ 15 اگست کو اس کو کسانوں کو ہی کرنے دیجئے ۔

      بتادیں کہ اس سال یوم جمہوریہ پر کسان ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی میں تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔ سڑکوں پر کسان اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے ۔ کسان اس دوران لال قلعہ پر گئے تھے اور وہاں جھنڈہ لہرایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: