உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kisaan Tractor Rally: پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ، TO پر ایک شخص کی موت، پولیس فائرنگ میں مارا گیا نونیت

    پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ،

    پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ،

    واضح ہو کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تشدد میں تبدیلی ہوگئی۔ اس دوران کسان لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ آئی ٹی او پر پولیس کی فائرنگ کے دوران اتراکھنڈ کے نونیت نام کے نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      Kisaan Tractor Rally: دہلی کی سرحد پر تینوں مقامات سندھوں، ٹکری اور غازی پور پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسان 26 جنوری کو قانون توڑ کر دہلی میں داخل ہو گئے۔ وہیں دہلی کے ککربا چوک ر لگائے گئے بیریکیڈ اور سیمنٹ کے روک لگائے گئے بندو بست کو ٹریکٹروں سے توڑنے کی کوشش کر رہے کسانوں کے گروپ پر منگل کو پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ راجدھانی دہلی کے سندھو، ٹکری اور غازی پور بارڈر پر مظارہرہ کر رکے کسانوں کے کچھ گروپ منگل کی صبح دہلی پولیس کے ذریعے ٹریکٹر پریڈ  (Kisaan Tractor Rally) کیلئے مقرر کئے گئے وقت سے پہلے بیریکیڈ کو توڑ کر دہلی میں داخل ہو گئے تھے۔

      واضح ہو کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تشدد میں تبدیلی ہوگئی۔ اس دوران کسان لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ آئی ٹی او پر پولیس کی فائرنگ کے دوران اتراکھنڈ کے نونیت نام کے نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ ابھی تک پولیس کا اس معاملے پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ وہیں دوسری جانب دہلی کے شمالی ضلع میں  انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھنے کے لئے لوگوں کو ایس ایم ایس ملے ہیں۔ حالانکہ آفیشیل تصدیق ابھی تک پولیس نے اب تک نہیں کی ہے۔


      افسروں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے سندھو بارڈر پر کسانوں کی بھیڑ کو تتر۔بتر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ وے طے شدہ وقت سے پہلے آؤٹ رنگ روڈ کی طرف مارج کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

      دہلی کے علاقے ننگلوئی میں کسان مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لئے پولیس اہکلار لاٹھی چارج کا سہارا لے رہے ہیں اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔


      راجدھانی دہلی کی سرحد پوائنٹ پر ٹریکٹروں کا جماوڑہ (Farmers Tractor Parade) نظر آیا جن پر جھنڈے لگے ہوئے تھے اور ان میں سوار مرد و خواتین ڈھول کی تھاپ پر ناچ رہے تھے۔ سڑک کے دونوں جانب کھڑے مقامی لوگ پھولوں کی بارش بھی کر رہے تھے۔ وہیں سکیورٹی اہلکار کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ راج پتھ پر یوم جمہوریہ (Republic Day 2021) کی پریڈ ختم ہونے کے بعد طے وقت پر پریڈ نکالیں۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: