உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محض 10 ہزار روپئے میں بک کریں اپنے خوابوں کا گھر، جانیں ڈی ڈی اے کی اس خاص اسکیم کے بارے میں

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    میٹرو شہر میں اپنا گھر ہو یہ خواب کس کا نہیں ہوتا۔ لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ اپنا یہ خواب پورا نہیں کر پاتے ہیں۔ دہلی میں رہنے والے لوگ اب اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں

    • Share this:
      میٹرو شہر میں اپنا گھر ہو یہ خواب کس کا نہیں ہوتا۔ لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ اپنا یہ خواب پورا نہیں کر پاتے ہیں۔ دہلی میں رہنے والے لوگ اب اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ڈی ڈی اے) کی ایک نئی اسکیم کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ڈی ڈی اے اپنی پرانی اسکیموں سے بچے گھروں کو دوبارہ بیچنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

      ان میں دہلی کے مختلف علاقوں میں بنے جنتا فلیٹ اور 1 بی ایچ کے فلیٹ شامل ہیں۔ ان فلیٹ کو آپ آن لائن بک کر سکتے ہیں۔ آئیے، آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح کر سکتے ہیں آپ آن لائن فلیٹوں کی بکنگ۔

      ڈی ڈی اے نے ان فلیٹوں کی بکنگ کے لئے آن لائن سہولت فراہم کی ہے۔ ڈی ڈی اے کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، ان فلیٹوں کی بکنگ کسی بھی انکم گروپ کا شخص کرا سکتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پہلے آو-پہلے پاو کی بنیاد پر بکنگ کی جا رہی ہے۔ سبھی فلیٹوں کی بکنگ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ڈی ڈی اے ڈاٹ او آر جی ڈاٹ ان کے ذریعہ آن لائن کی جا رہی ہے۔

      ڈی ڈی اے کی طرف سے جن فلیٹوں کو فروخت کیا جا رہا ہے وہ نریلا، رام گڑھ اور سرسپور میں دستیاب ہیں۔ ڈی ڈی اے کے مطابق، جنتا فلیٹ کی بکنگ 10 ہزار روپئے اور 1 بی ایچ کے فلیٹ کی بکنگ 15 ہزار روپئے کی رقم دے کر کی جا سکتی ہے۔ دیگر رقم کی ادائیگی تین ماہ بعد کی جانی ہے۔

      بکنگ کا طریقہ

      ڈی ڈی اے کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق، اس اسکیم کے تحت فلیٹ لینے کے خواہش مند لوگ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ڈی ڈی اے ڈاٹ او آر جی ڈاٹ ان پر لاگ ان کریں۔ یہاں بائیں طرف سب سے اوپر ہاٹ لنکس نام سے متبادل ملے گا۔ اس پر کلک کرنے پر نیا پیج کھلے گا۔ اس پیج پر ڈی ڈی اے آن لائن ہاوسنگ اسکیم 2019 پر کلک کرنا ہو گا۔ یہاں کلک کرنے کے بعد نیا پیج کھلے گا۔

      یہاں آپ اپنی مرضی کے مطابق، نریلا، رام گڑھ اور سرسپور میں سے کسی بھی جگہ پر فروخت کے لئے دستیاب فلیٹوں کی جانکاری لے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی فلیٹوں کی بکنگ کر سکتے ہیں۔ فلیٹوں کی بکنگ کے لئے آپ کو بکنگ کی رقم فورا ادا کرنی ہو گی۔ اس کے لئے آپ کو 30 منٹ کا وقت ملے گا۔ رقم کی ادائیگی کرتے ہی آپ کے نام پر فلیٹ کی بکنگ ہو جائے گی۔ یہاں آپ اپنی پسند کے مطابق، فلیٹ کی بکنگ کر سکتے ہیں۔
      First published: