ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گوگل میپ پر دیکھیں وہ دہشت گردانہ کیمپ جنہیں ہندوستانی فضائیہ نے کیا تباہ

ہندوستانی فضائیہ نے جس جگہ پر حملہ کیا ہے آپ بھی گوگل میپ پر اس جگہ کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ جگہ پاک مقبوضہ کشمیر میں ہے۔

  • Share this:
گوگل میپ پر دیکھیں وہ دہشت گردانہ کیمپ جنہیں ہندوستانی فضائیہ نے کیا تباہ
ہندوستانی فضائیہ نے جس جگہ پر حملہ کیا ہے آپ بھی گوگل میپ پر اس جگہ کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ جگہ پاک مقبوضہ کشمیر میں ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کے 12 میراج۔ 2000 جنگی طیاروں نے منگل کو علی الصبح لائن آف کنٹرول پار کر کے پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردانہ کیمپ کو تباہ کر دیا۔ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے کے تقریبا دو ہفتے بعد کئے گئے فضائیہ کے اس حملہ کو سرجیکل اسٹرائک۔ 2 کا نام دیا جا رہا ہے۔


دہشت گردانہ کیمپوں پر ہندوستانی فضائیہ کے اس حملہ کو لے کر خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے کہا’’ اس حملہ میں جیش کے کئی دہشت گرد، ٹرینرزاور سینئر کمانڈر مارے گئے ہیں۔ اس کیمپ کو جیش سرغنہ مسعود اظہر کا سالا مولانا یوسف اظہر چلا رہا تھا‘‘۔


ہندوستانی فضائیہ نے جس جگہ پر حملہ کیا ہے آپ بھی گوگل میپ پر اس جگہ کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ جگہ پاک مقبوضہ کشمیر میں ہے۔


Balakot-on-Google-Maps

اگر آپ اینڈرائڈ اسمارٹ فون یا آئی فون کا استعمال کرتے ہیں تو گوگل میپ ایپ کو ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔  اس کے علاوہ اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر براؤزر اوپن کر بالاکوٹ سرچ کریں۔ اس میں آپ کو بالاکوٹ کی الگ الگ جگہ دکھائی دے گی جس میں ایک مدھیہ پردیش اور ایک اتراکھنڈ کی ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ کو ایک بالا کوٹ جموں و کشمیر کے پونچھ میں بھی دکھائی دے گا۔ آپ ان سبھی بالاکوٹ نام کی جگہوں کو دیکھ کر کنفیوز نہ ہوں کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں کون سا بالاکوٹ ہے۔ حالانکہ جب ہم نے پاک مقبوضہ کشمیر میں واقع بالاکوٹ اور سری نگر کی دوری جاننے کی کوشش کی تو گوگل میپ رک گیا۔

بتا دیں کہ بالاکوٹ پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبہ میں مانسہرا ضلع کا ایک شہر ہے۔ یہ جیش محمد کا ایک پرانا ٹریننگ کیمپ ہے جس کا بھارت اور بیرون ملکوں میں ہوئے کئی حملوں میں نام آیا ہے۔ اس جگہ پر بہت ہی کم سہولیات ہیں۔ لوگوں کی مانیں تو یہاں ایک ٹین شیڈ والا ، ایک چھوٹی مسجد اور کئی بنکر جیسے گھر ہیں۔





اس سے پہلے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ نے مظفرآباد اور چکوٹی میں بھی ایک دہشت گردانہ کیمپ کو تباہ کیا ہے۔ گوگل میپ کے مطابق، مظفرآباد بالاکوٹ سے 40 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور چکوٹی مظفرآباد سے 57 کلومیٹر پر ہے۔
First published: Feb 26, 2019 05:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading