ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر میں یوم آزادی پر مودی حکومت کا ہے یہ منصوبہ، اس لئے بڑھائے گئے فوجی

ذرائع کے مطابق ریاست میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ ترنگا لہرانے میں کسی بھی طرح کی کوئی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالا جا سکے۔

  • Share this:
کشمیر میں یوم آزادی پر مودی حکومت کا ہے یہ منصوبہ، اس لئے بڑھائے گئے فوجی
تو کشمیر میں فوجی بڑھانے کے پیچھے مودی حکومت کا یہ ہے منصوبہ..۔

وادی کشمیر میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی کے سلسلے میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری اندیشوں کے مدنظر حکومت نے اسے معمول کے عمل کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ مرکزی حکومت کے مطابق ، دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیش نظر کشمیر میں فوجیوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ اسی کے ساتھ  سال کے آخر میں جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھی ریاست میں فوجیوں کی تعداد پر زور دیا جارہا ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ مودی سرکار رواں سال یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں ترنگا لہرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مرکزی حکومت اس موقع پر کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتی۔ یہی وجہ ہے کہ سیکیورٹی دائرہ کار میں اضافہ کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو وادی میں بھیجا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ ترنگا لہرانے میں کسی بھی طرح کی کوئی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالا جا سکے۔


ایک سینئر وزیر نے کہا کہ کشمیر میں فوجیوں کو بھیجنے کا عمل عام ہے۔ یہاں پر ایک طویل عرصہ سے کام کرنے والے فوجیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے اور نئے فوجیوں کو ڈیوٹی پر لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہر پنچایت کو سیکورٹی دئیے جانے پر بھی حکومت کا دھیان ہے۔  در حقیقت، گذشتہ ہفتے کشمیر میں فوجیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ حکومت آرٹیکل 35  اے پر بہت جلد کوئی اہم فیصلہ لے سکتی ہے۔


کیا ہے آرٹیکل 35 اے؟

آرٹیکل 35 اے آئین ہند کا وہ آرٹیکل ہے جس میں جموں وکشمیر اسمبلی کو لے کر ایک خصوصی التزام ہے۔ یہ آرٹیکل ریاست کو یہ طئے کرنے کا اختیار دیتا ہے کہ وہاں کا مستقل شہری کون ہے؟ ویسے 1956 میں بنے جموں وکشمیر کے آئین میں مستقل شہریت کی تعریف کی گئی تھی۔ یہ آرٹیکل جموں وکشمیر میں ایسے لوگوں کو کوئی بھی املاک خریدنے یا اس کا مالک بننے سے روکتا ہے جو وہاں کے مستقل شہری نہیں ہیں۔
First published: Jul 31, 2019 03:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading