ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں ٹھنڈا پڑرہا ہے کورونا ویکسنیشن پروگرام ، جانئے کیا ہے کہ اس کی اصل وجہ

دہلی کے کئی علاقوں میں ویکسین کی بھاری کمی اور لوگوں کی ویکسین کو لے کر عدم دلچسپی کی وجہ سے دہلی کا ٹیکہ کاری پروگرام سرد پڑ گیا ہے ۔ حالانکہ گزشتہ دنوں دہلی حکومت نے بڑے پیمانہ پر مہم چھیڑی تھی کہ جہاں پر ووٹنگ مراکز بنائے جاتے ہیں ، اس جگہ پر دہلی کے لوگوں کو ویکسین لگائی جاسکے گی ۔ تاہم اس پروگرام کے بعد دہلی میں ویکسین پروگرام سرد ہوتا چلا جارہا ہے ۔

  • Share this:
دہلی میں ٹھنڈا پڑرہا ہے کورونا ویکسنیشن پروگرام ، جانئے کیا ہے کہ اس کی اصل وجہ
دہلی میں ٹھنڈا پڑرہا ہے کورونا ویکسنیشن پروگرام ، جانئے کیا ہے کہ اس کی اصل وجہ

نئی دہلی : ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ویکسین پروگرام چلایا جارہاہے ۔ مرکزی حکومت تمام افراد کو مفت ویکسین فراہم کرارہی ہے ۔ ایک ہی دن میں 80 لاکھ سے زیادہ ویکسین ملک بھر میں لگادی گئی ہیں ۔ تاہم دہلی کے کئی علاقوں میں ویکسین کی بھاری کمی اور لوگوں کی ویکسین کو لے کر عدم دلچسپی کی وجہ سے دہلی کا ٹیکہ کاری پروگرام سرد پڑ گیا ہے ۔ حالانکہ گزشتہ دنوں دہلی حکومت نے بڑے پیمانہ پر مہم چھیڑی تھی کہ جہاں پر ووٹنگ مراکز بنائے جاتے ہیں ، اس جگہ پر دہلی کے لوگوں کو ویکسین لگائی جاسکے گی ۔ تاہم اس پروگرام کے بعد دہلی میں ویکسین پروگرام سرد ہوتا چلا جارہا ہے ۔


پرانی دہلی کے جامع مسجد علاقہ میں سرکاری بوائز اسکول میں 12 جون تک ویکسین لگائی جارہی تھی ۔ تاہم 12 جون سے یہ سینٹر پوری طرح سے بند ہے ۔ جبکہ یہ سینٹر 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے ویکسین فراہم کرانے کا کام کررہا تھا ۔ حالانکہ ملی اطلاعات کے مطابق اس سینٹر پر 800 سے ایک ہزار افراد سلاٹ بک کراکر ویکسین لینے آرہے تھے ۔ تاہم ویکسین کی کمی کے باعث اس مرکز کوبند کرنا پڑا ۔


ویکسین سینٹر سے وابستہ رہے ایک افسرنے بتایا کہ پرانی دہلی کے لوگوں میں ویکسین کو لے کر کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے ، جب ویکسین لگائی جارہی تھی تو اس وقت بھی مسلم اکثریتی علاقے کے افراد کم ہی تعدا د میں ویکسین لینے آرہے تھے ۔ تو وہیں اجمیری گیٹ علاقہ کے گزشتہ ایک ہفتہ کے اندر ویکسین لینے آرہے لوگوں میں واضح کمی آئی ہے ۔ یہاں پر 18 سال سے 44 سال تک کے افراد کے لئے ویکسین کی فراہمی نہیں ہے ۔ حالات اتنے خراب ہورہے ہیں کہ گزشتہ روز صرف دس افرا د کو ہی ویکسین لگائی جاسکی تھی ۔ تاہم آج کے دن دوپہر تک ایک بھی ویکسین نہیں لگائی جاسکی ۔ کئی افراد ویکسین لینے پہنچے ضرور تھے ، لیکن ایک ویکسین کٹ کھولنے کے لئے کم از کم آٹھ افراد کا ہونا ضروری ہے ، جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو واپس بھیجنا پڑا ۔


اس سینٹر کے ویکسین افسر امت کمار نے بتایا کہ لوگوں میں شکوک اور افواہیں گردش کررہی ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ آگے نہیں آرہے ۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ لوگوں میں بیداری لائی جائے ، لیکن یہ بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے ۔ کئی افراد ایسے بھی آتے ہیں ، جو تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں کہ انہیں ویکسین سے کوئی نقصان نہیں ہوگا اور ان کی مو ت نہیں ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 23, 2021 12:12 AM IST