ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ارون جیٹلی کی مزید بڑھی مشکلیں ، اب بیٹی کو فائدہ پہنچانے کا لگا الزام

چندی گڑھ : ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالے کو لے کر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے تیز و تند حملوں کو جھیل رہے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے سامنے اب ایک اور مشکل آ گئی ہے۔ اس مرتبہ پنجاب پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور ہندوستانی ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر کے پی ایس گل نے ارون جیٹلی پر سنگین الزام لگایا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 23, 2015 06:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ارون جیٹلی کی مزید بڑھی مشکلیں ، اب بیٹی کو فائدہ پہنچانے کا لگا الزام
چندی گڑھ : ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالے کو لے کر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے تیز و تند حملوں کو جھیل رہے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے سامنے اب ایک اور مشکل آ گئی ہے۔ اس مرتبہ پنجاب پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور ہندوستانی ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر کے پی ایس گل نے ارون جیٹلی پر سنگین الزام لگایا ہے۔

چندی گڑھ : ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالے کو لے کر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے تیز و تند حملوں کو جھیل رہے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے سامنے اب ایک اور مشکل آ گئی ہے۔ اس مرتبہ پنجاب پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور ہندوستانی ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر کے پی ایس گل نے ارون جیٹلی پر سنگین الزام لگایا ہے۔


گل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ جیٹلی نے ایڈوائزری کمیٹی کا رکن رہتے ہوئے اپنی بیٹی سونالی جیٹلی کو ہاکی انڈیا میں وکیل بنوایا اور بیٹی کو فیس کے طور پر موٹی رقم بھی دلوائی ۔ گل نے کیجریوال سے ہاکی انڈیا میں ہوئی بے ضابطگیوں کی جانچ کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


قابل ذکر ہےکہ ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالے کے معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہے جیٹلی نے عام آدمی پارٹی کے چھ رہنماؤں پر ہتک عزت کا کیس درج کرایا ہے۔ ان چھ لیڈروں میں دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کا بھی نام شامل ہے۔


تاہم بی جے پی کے لیڈر کیرتی آزاد نے بھی ڈی ڈی سی اے معاملے میں جیٹلی کی مدت کار کے دوران سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے تھے ، لیکن جیٹلی نے ان پر کیس نہیں کیا۔ 20 دسمبر کو کیرتی آزاد نے 28 منٹ کا ایک ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ ڈی ڈی سی اے میں مالی ہیرا پھیری کے لئے ارون جیٹلی ذمہ دار ہیں۔


انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ جیٹلی کی قیادت میں جن 14 کمپنیوں کو ٹھیکے دیے گئے تھے، وہ فرضی دستاویزات کے ذریعے رجسٹر ڈکرائی گئی تھیں۔

First published: Dec 23, 2015 06:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading