ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان نے سونپی کرپال سنگھ کی لاش، لیکن جسم سے دل اور پیٹ غائب

نئی دہلی۔ سربجیت کی ہی طرح پاکستان کی جیل میں بے دردی سے موت کا شکار ہوئے کرپال سنگھ پر انکشافات نے ایک بار پھر پاکستان کی منشا پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Apr 20, 2016 11:19 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان نے سونپی کرپال سنگھ کی لاش، لیکن جسم سے دل اور پیٹ غائب
نئی دہلی۔ سربجیت کی ہی طرح پاکستان کی جیل میں بے دردی سے موت کا شکار ہوئے کرپال سنگھ پر انکشافات نے ایک بار پھر پاکستان کی منشا پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔

نئی دہلی۔ سربجیت کی ہی طرح پاکستان کی جیل میں بے دردی سے موت کا شکار ہوئے کرپال سنگھ پر انکشافات نے ایک بار پھر پاکستان کی منشا پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ ہندستانی ڈاکٹروں کے مطابق ہندستان بھیجی گئی کرپال کی لاش میں دل اورپیٹ نہیں ہے۔


مشکوک حالات میں مردہ پائے گئے ہندستانی قیدی کرپال سنگھ کی لاش کو کل اٹاری لایا گیا اور اسے ہندستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ لاش سے دل اور پیٹ جیسے عضو غائب تھے۔ امرتسر کے سرکاری میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بی ایس بل نے کرپال سنگھ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کئے جانے کے بعد کہا کہ پوسٹ مارٹم جانچ میں پایا گیا کہ اس کا دل اور پیٹ غائب تھا۔ تاہم لاش پر کسی طرح کی اندرونی یا بیرونی چوٹ نہیں پائی گئی۔


بل نے کہا کہ اب ہم اس کے گردے، جگر اور ان دونوں اعضاء کے نمونے کی تحقیقات کے لئے امرتسر سے باہر بھیجیں گے تاکہ اس کی موت سے جڑے مزید حقائق کا پتہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران پایا گیا کہ پاکستان نے پوسٹ مارٹم کے دوران گردے اور جگر کا کوئی نمونہ نہیں لیا تھا جو موت کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لئے ضروری ہے۔


بل نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں بھیجی ہے۔ اس سے پہلے دن میں کرپال کی لاش اس کے خاندان والوں کی موجودگی میں یہاں لائی گئی۔ کرپال کی بہن جاگیر کور سمیت ان کے لواحقین، پنجاب کابینہ وزیر گلزار سنگھ رانكے اور امرتسر کے ڈپٹی کمشنر ورون روجم کے علاوہ کئی دیگر اعلی افسران لاش لینے کے لئے واگہہ سرحد کی مشترکہ چیک پوسٹ پر موجود تھے۔

Pakistan Hands Over Body Of Kirpal Singh To India

وہیں ڈاکٹروں کی ٹیم میں سینئر رکن ڈاکٹر اشوک چنن، جنہوں نے امرتسر میں کرپال سنگھ کا پوسٹ مارٹم کیا، ان کا کہنا ہے کہ بیرونی اور اندرونی زخم نہیں ہے۔ کچھ عضو لاپتہ ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے دوران بعض اعضاء کو جانچ کے لئے بھیج دیا جاتا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ ان میں کوئی بیماری ہے یا نہیں۔ موت کی وجہ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتے۔

 
First published: Apr 20, 2016 11:18 AM IST