ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹکٹ نہ ملنے پر چھلکا آپ لیڈر کمار وشواس کا درد ، کہا : شہید تو کردیا ، لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں

عام آدمی پارٹی نے سنجے سنگھ ، این ڈی گپتا اور سشیل گپتا کو نئی دہلی سے راجیہ سبھا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس کو راجیہ سبھا بھیجنے جانے کی بحث چل رہی تھی ۔

  • Share this:

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے سنجے سنگھ ، این ڈی گپتا اور سشیل گپتا کو نئی دہلی سے راجیہ سبھا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس کو راجیہ سبھا بھیجنے جانے کی بحث چل رہی تھی ۔ وشواس نے بھی اپنا پورا زور لگادیا تھا ، لیکن آخری وقت میں ان کا پتہ صاف ہوگیا ۔ اپنی پارٹی کے اس فیصلہ پر کمار وشواس کا درد اور کیجریوال کو لے کر ان کی تلخی بھی صاف طور سامنے آئی۔

راجیہ سبھا کیلئے ٹکٹ کی تقسیم میں خود کو درکنار کئے جانے پر کمار وشواس نے کہا کہ مجھے سرجیکل اسٹرائیک ، ٹکٹوں کی تقسیم میں گڑبڑی ، جے این یو سمیت متعدد معاملات پر بولنے کی سزا دی گئی ہے۔ میں اس سزا کو قبول کرتا ہوں ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے وشواس نے کہا کہ اروند نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو ماریں گے ، لیکن شہید نہیں ہونے دیں گے ، میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی شہادت تسلیم کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کی ( کیجریوال) کی خواہش کے بغیر ہماری پارٹی میں کچھ نہیں ہوتا ، آپ سے عدم اتفاق کرکے وہاں زندہ رہنا مشکل ہے ، میں پارٹی آندولن کا حصہ ہوں تو یہ درخواست کرتا ہوں کہ شہید تو کردیا مگر لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تو نہ کریں۔

First published: Jan 03, 2018 07:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading