ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شیو پال یادو کے سامنے کمار وشواس کا چھلکا درد ، کہا : آپ اور میں اپنی اپنی پارٹی کے اڈوانی

عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس راجیہ سبھا میں نہیں جانے کا غم اب تک بھول نہیں پائے ہیں ۔ ہر ایک موقع پر وشواس کا یہ درد سامنے آجاتا ہے۔

  • Share this:
شیو پال یادو کے سامنے کمار وشواس کا چھلکا درد ، کہا : آپ اور میں اپنی اپنی پارٹی کے اڈوانی
عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس۔ فائل فوٹو

لکھنو : عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس راجیہ سبھا میں نہیں جانے کا غم اب تک بھول نہیں پائے ہیں ۔ ہر ایک موقع پر وشواس کا یہ درد سامنے آجاتا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال سنگھ یادو کے یوم پیدائش پر لکھنو میں پیر کو منعقدہ ایک کوی سمیلن میں وشواس نے اپنے ہی انداز میں شیو پال سنگھ یادو کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ۔

کمار وشواس عام آدمی پارٹی میں الگ تھلگ کردئے گئے ہیں جبکہ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور ان کے چچا شیو پال پادو کے درمیان اندرونی خلش بھی عیاں ہے ۔ کوی سمیلن میں شیو پال کے ساتھ اسٹیج پر موجود وشواس نے اپنا موازنہ بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سے کیا ۔

کوی سمیلن میں کویتا پڑھتے ہوئے کمار وشواس نے کہا کہ میں اور شیو پال آج اپنی اپنی پارٹی کے اڈوانی ہو گئے ہیں ، ہم دونوں بس دوسروں کو وزیر اعلی بنانے کے کام آتے ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال پر نشانہ سادھتے ہوئے کمار وشواس نے کہا کہ میرے لفظوں پے مرتے تھے وہ اب کہتے ہیں مت بولو ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنا خون پسینہ ایک کرکے پارٹی کو توانائی بخشی ، قیادت نے انہیں نے حاشیہ پر کھڑا کردیا۔

کمار وشواس کا اشارہ وزیر اعظم مودی کی طرف بھی تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ہی لال کرشن اڈوانی کو پارٹی میں تقریبا حاشیہ پر کھڑا کردیا گیا ہے ۔ اسی وجہ سے کمار وشواس نے عام آدمی پارٹی میں خود کی صورتحال اور سماجوادی پارٹی میں شیو پال کی صورتحال کو اڈوانی سے جوڑ لیا ۔

First published: Jan 24, 2018 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading