ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کمار وشواس کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائی سیاسی گلیاروں میں تیز

نئی دہلی۔ اترپردیش بی جے پی انچارج اوم ماتھر کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس کی ملاقات سے ان کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Feb 11, 2016 01:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کمار وشواس کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائی سیاسی گلیاروں میں تیز
نئی دہلی۔ اترپردیش بی جے پی انچارج اوم ماتھر کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس کی ملاقات سے ان کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

نئی دہلی۔ اترپردیش بی جے پی انچارج اوم ماتھر کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس کی ملاقات سے ان کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔ دراصل، کمار وشواس کی سالگرہ پارٹی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور یوپی انچارج اوم ماتھر بھی شامل ہوئے تھے۔ دہلی کے چانکیہ پوری میں ہوئی اس پارٹی میں دونوں کے درمیان اکیلے میں دیر تک بات چیت بھی ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر پر کمار وشواس کا نام ٹرینڈ کرنے لگا اور سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائی تیز ہو گئی۔


کہا جا رہا ہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے کمار بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ تاہم، بی جے پی نے فی الحال اس معاملے پر کچھ نہیں کہا ہے۔ دونوں کی ملاقات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد عام آدمی پارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو عام آدمی پارٹی کے لئے پنجاب انتخابات کی تیاری کے درمیان یہ کسی جھٹکے سے کم نہیں ہوگا۔ اس ملاقات کے بعد صرف قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے کسی طرح کا بیان ابھی تک نہیں آیا ہے۔


کمار وشواس کا کہنا ہے کہ انہیں مبارکباد دینے تو کئی لیڈر آئے تو کیا وہ ہر پارٹی کو جوائن کرنے والے ہیں؟ ماتھر سے جب ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ صرف مسکرائے، کہا کچھ نہیں۔ بتا دیں کہ کچھ موقعوں پر وشواس پارٹی لائن سے الگ جاکر نریندر مودی کی تعریف کر چکے ہیں۔


 

 

 

 

 

 
First published: Feb 11, 2016 01:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading