ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجستھان انچارج کے عہدہ سے ہٹائے گئے کمار وشواس ، اشوک واجپئی کو دی گئی ذمہ داری

عام آدمی پارٹی (آپ) کے پہلے سے ہی الگ تھلگ کئے گئے پارٹی کے اہم لیڈر کمار وشواس کو پارٹی نے راجستھان کے انچارج کے عہدہ سے برخاست کر اب یہ ذمہ داری اشوک واجپئی کے سپرد کی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 11, 2018 08:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجستھان انچارج کے عہدہ سے ہٹائے گئے کمار وشواس ، اشوک واجپئی کو دی گئی ذمہ داری
کمار وشواس ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے پہلے سے ہی الگ تھلگ کئے گئے پارٹی کے اہم لیڈر کمار وشواس کو پارٹی نے راجستھان کے انچارج کے عہدہ سے برخاست کر اب یہ ذمہ داری اشوک واجپئی کے سپرد کی ہے ۔ راجیہ سبھا سے ممبر پارلیمنٹ نہیں بنائے جانے پر پارٹی کے خلاف بغاوت پر آمادہ مسٹر وشواس کو آج راجستھان کے انچارج کے عہدہ سے ہٹانے کا اعلان آشوتوش نے صحافیوں کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

مسٹر وشواس اب صرف پارٹی کی سیاسی معاملے کی کمیٹی (پی اے سی )کے ممبر رہ گئے ہیں ۔ راجیہ سبھا کے ایم پی نہیں بنائے جانے کے بعدمسٹر وشواس نے تلخ انداز میں پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی کے خلاف اشارے اشارے میں سخت تنقید کی تھی ۔

آشو توش کمار نے کمار وشواس کے راجستھان کےانچارج کے عہدہ سے ہٹائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وقت کی کمی رہتی ہے اور اسی وجہ سے انھیں اس ذمہ داری سے آزاد کر دیا گیا ہے ۔ راجستھان میں اسی سال اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں ۔ مسٹر واجپئی اس وقت آپ پارٹی کے خزانچی ہیں اور پی اے سی کے ممبر بھی ہیں ۔ مسٹر واجپئی کو کجریوال کا قریبی مانا جا رہا ہے ۔


آشوتوش نے بتایا کہ دو دن پہلے پی اے سی کی میٹنگ میں راجستھان کے تعلق سے کچھ اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ وزیر اعلی وسندھرا راجے پر بد عنوانیوں کا الزام لگاتے ہوئے آشوتوش نے کہا کہ پارٹی ریاستی اسمبلی کا انتخاب پوری طاقت سے لڑےگی ۔امیدواروں کے انتخاب کا کام شروع کیا جا چکا ہے اور کچھ نشستوں پر امید واروں کی نشان دہی بھی کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مسٹر واجپئی نے گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے جے پور میں قیام کے دوران وہاں پارٹی لیڈروں سے بات چیت کے علاوہ تقریبا سبھی اضلاع کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان سے پارٹی کی زمینی حقیقت کے تعلق سے معلومات بھی حاصل کی ہے ۔

First published: Apr 11, 2018 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading