ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اپنی ہی نابالغ بیٹی سے کرواتے تھے یہ غلط کام، ہنی ٹریپ گروپ کے چار لوگ پولیس کی گرفت میں، کھلے یہ راز

ہریانہ پولیس (Haryana Police) نے ہنی ٹریپ گروپ (Honey trap) کے چار ممبران کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس گروپ کو پکڑںے کے بعد پولیس نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔

  • Share this:
اپنی ہی نابالغ بیٹی سے کرواتے تھے یہ غلط کام، ہنی ٹریپ گروپ کے چار لوگ پولیس کی گرفت میں، کھلے یہ راز
پولیس کو ہوا شک، پھر ہوا انکشاف

ہریانہ پولیس (Haryana Police) نے ہنی ٹریپ گروپ (Honey trap) کے چار ممبران کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس گروپ کو پکڑںے کے بعد پولیس نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ یہ گروپ پہلے اپنی نابال لڑکی سے بدکاری کا کاروبار کرواتا تھا اس کے بعد بلیک میل کرکے موٹی رقم بھی لیتا تھا۔ سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ پکڑے گئے لوگ نابالغ لڑکی کے سگے گھر والے ہیں۔ لڑکی کا بھی بیان ہے کہ گھر والے اس سے زبردستی یہ گندہ کام کرواتے تھے۔


پولیس کو ہوا شک، پھر ہوا انکشاف


اس معاملے پر بولتے ہوئے ڈی ایس پی راج کمار نے کہا گذشتہ 15 جون 2020 کو تھانہ کیکو میں ایک معاملہ درج ہوا کہ نابالغ لڑخی کو مام چند آزاد نگر کا رہنے والا شخص شادی کرنے کی نیت سے بہلا۔پھسلا کر لے گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی تو چونکانے والے ثؓوت سامنے آئے اور معاملہ ہنی ٹریپ کی سمت میں جاتا نظر آیا۔ پولیس اس بات کا پختہ ثبوت ملے کہ شکایت کنندہ کا کنبہ آپس میں ملی۔بھگت کرکے نابالغ لڑکی سے بدکاری کا دھندہ کروا کر پھر معاملہ درج کروا دیتا تھا۔ بعد میں ملزموں سے سمجھوتہ کرنے کے نام پر موٹی رقم لیتا تھا۔


نابالغ لڑکی نے بھی عدالت میں قبول کیا ہے کہ اس کے کنبے والے اس کو غلط کام کرنے کیلئے مجبور کرتے تھے اور معاملہ درج کروا کر ان سے موٹی رقم لیتے تھے۔ اس سے پہلے بھی دو بار اس کے والد اور تاؤ موٹی رقم لیکر سمجھوتہ کرچکے ہیں۔ پولیس نے لڑکی کے والد و چاچا کو پوچھ۔گچھ ے ریمانڈ پر لیا ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 08, 2020 03:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading