ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کویت کے سلطان نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں زیرعلاج ، 8 بیویوں کے ساتھ پہنچے ہیں ہندوستان

کویت کے سلطان شیخ صباح کو کل علاج کے لیے نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کا اسپتال میں علاج کے لئے چار دن تک رکنے کا پروگرام ہے ۔

  • Share this:

گریٹر نوئیڈا : کویت کے سلطان شیخ صباح الاحمد الصباح کو کل علاج کے لیے نوئیڈا کے جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کا اسپتال میں علاج کے لئے چار دن تک رکنے کا پروگرام ہے ۔

کویت کے سلطان کے ساتھ آٹھ بیویوں سمیت  30 ​​لوگوں کا وفد یہاں آیا ہے ۔ یہ لوگ گریٹر نوئیڈا کے جے پی گرین ریزورٹ میں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ تاہم سلطان کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے ۔

سٹی مجسٹریٹ مہندر سنگھ نے بتایا کہ اپنے وفد کے ساتھ سلطان اپنے ہوائی جہاز سے اتوار کو نئی دہلی آئے تھے اور وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جے پی گرین ریزورٹ میں بنے ہیلی پیڈ پر پہنچے ۔ ان کا 25 جون سے دو جولائی تک ضلع میں رہنے کا پروگرام ہے ۔ سلطان کی سیکورٹی کے لیے بھاری پولیس فورس کو تعینیات کیا گیا ہے ۔

First published: Jun 27, 2017 10:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading