ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : گھر واپسی کے لیے مزدوروں کی لگی لمبی قطاریں

مزدوروں کو محسوس ہوتا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری کا یہ دور طویل عرصے تک رہنے والا ہے۔ ایسے میں ان افراد کا اپنے گھروں کو واپس لوٹ جانا ہی بہتر ہے۔

  • Share this:
میرٹھ : گھر واپسی کے لیے مزدوروں کی لگی لمبی قطاریں
میرٹھ : گھر واپسی کے لیے مزدوروں کی لگی لمبی قطاریں

میرٹھ ۔ لاک ڈاؤن کے سبب ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے مزدوروں کو ان کے وطن پہنچانے کے انتظامات کیے جانے کے حکومت کے اعلان کے بعد ویریفکیشن اور رجسٹریشن کے لیے علاقے کے تھانوں پر مزدوروں کی بھیڑ جمع ہونے لگی ہے ۔ وطن واپسی کی اُمید لیے ایسے ہی سینکڑوں مزدور میرٹھ میں بھی مختلف تھانوں پر پہنچ کر اپنا نام درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تھانوں پر لگنے والی لمبی قطاریں اب پولیس انتظامیہ کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔ مزدوروں کی گھر واپسی کے لیے ٹرین اور بسوں کا انتظام کیے جانے کے حکومت کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ وقت سے پھنسے مزدور اور کامگار اب اپنی وطن واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔


میرٹھ کے مختلف صنعتی کارخانوں میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور وطن واپسی کے لئے تھانوں میں اپنا نام درج کرانے پہنچ رہے ہیں۔ میرٹھ کے مختلف تھانوں کے باہر ان مزدوروں اور کامگاروں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔ میرٹھ کے صدر بازار تھانے کے باہر قطار میں اپنی باری کا انتظار کر رہے مزدور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان سب نے اپنے وطن اور گھر والوں سے دور رہ کر ایک مشکل وقت گزارا ہے اور اب ان کے پاس نہ تو اشیاء خریدنے کے پیسے ہیں اور نہ ہی کام کا کوئی آسرا۔ ایسے میں انکا یہاں رہنا مناسب نہیں ہے۔




مزدوروں کو محسوس ہوتا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری کا یہ دور طویل عرصے تک رہنے والا ہے۔ ایسے میں ان افراد کا اپنے گھروں کو واپس لوٹ جانا ہی بہتر ہے۔ جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کے لئے یہ افراد حکومت کی جانب سے بس یا ٹرین کا انتظام کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
First published: May 04, 2020 04:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading