اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری سانحہ کو لیکر کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کسانوں کے حق کے لئے لگاتار جدو جہد کر رہی ہیں۔ اسی ضمن میں آج پرینکا گاندھی لکھیم پہنچی اور کسانوں کی انتم ارداس antim ardas میں شامل ہوئیں۔ واضح ہو کہ لکھیم پور کھیری میں گذشتہ تین اکتوبر کو پیش آئے تشدد کے شکار کسانوں کی انتم ارداس (antim ardas of deceased farmers) میں شرکت کرنے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا منگل کو لکھیم پور پہنچ گئیں پرینکا گاندھی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے دہلی سے لکھنؤ ائیر پورٹ پہنچی تھیں جہاں سے ان کا قافلہ لکھیم پور کے لئے روانہ ہوا۔
سیتا پور ٹول پلازہ پر کانگریس جنرل سکریٹری کے بھاری بھرکم قافلے کو سیکورٹی فورسز نے کووڈ پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے روکنے کی کوشش بھی کی جس کے سلسلے میں کانگریس کارکنوں اور پولیس کے درمیان نونک جھونک ہوئی۔ آخر کار قافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کو روک کر قافلہ آگے کے لئے روانہ کردیا گیا۔ پرینکا کے قافلے میں ریاستی کانگریس صدر وجئے کمار للو، رکن پارلیمان دیپیندر ہڈا، نیشنل سکریٹری دھیرج گرجر بھی شامل ہیں۔
تکونیا گاؤں میں ایک میدان میں انتم ارداس کی تیاری کی گئی ہے جس کی باغ ڈور کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے سنبھالی ہوئی ہے۔ آخری ارداس تقریب کے پیش نظر لکھیم پور کھیری میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تین اکتوبر کو تکونیا میں چار کسانوں کے کچلے جانے کے بعد تشدد پھوڑ پڑا تھا۔ جس میں دو بی جے پی کارکن ، ایک میڈیا نمائندہ اور گاڑی ڈرائیو کی موت ہوگئی تھی۔ کانگریس، ایس پی، بی ایس پی اور عاپ لیڈروں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے کلیدی ملزم مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشر ٹینی کے بیٹے آشیش مشر کی گرفتار اور وزیر کی برخواستگی کا مطالبہ کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔