لکھنئو۔ لکھیم پور کھیری کی رہنے والی ایک خاتون نے ہنمن تھپپا کی جان کو بچانے کے لئے گردے عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ نیوز چینل پر جوان کی خبر دیکھ کر ندھی پانڈے نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
فوجی کو گردے دینے کی پیشکش کرنے والی 25 سال کی ندھی پانڈے بھيرا علاقے میں گاؤں پڑريا تلا کی رہنے والی ہے۔ ان کے شوہر دیپک پرائیویٹ بس کے مینیجر ہیں اور سوشل ورکر کے طور پر گاؤں میں ان کی شناخت ہے۔ دونوں کا ایک تین سال کا بیٹا بھی ہے۔ گاوں میں کسی بھی شخص کی مدد کے لئے یہ خاندان ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ ندھی نے بتایا کہ میرے شوہر کئی بار خون ڈونیٹ کر چکے ہیں ۔ میں بھی ان سے متاثر ہو کر کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی۔ نیوز چینل پر سياچن کے برفانی طوفان سے زندہ نکلے جوان ہنمن تھپپا کے بارے میں پتہ چلا۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں فوجی بھائی کو اپنے گردے دوں گی تاکہ ان کی زندگی بچائی جا سکے۔
ہنمن تھپپا کو بچانے کے بعد انہیں جموں و کشمیر سے گزشتہ منگل کو دہلی میں آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال لایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ کوما میں ہیں۔ ان کے لیور اور گردے میں انفیکشن ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق، اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہوں گے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔