ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لالو کنبہ کی ایک اور بیٹی اس ماہ ملائم کنبہ کی بنے گی بہو

آر جے ڈی لیڈر کے کنبہ کی ایک اور بیٹی کی شادی 28 اپریل کو سماجوادی صدر کے پوتے سے ہونے جارہی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Apr 23, 2016 03:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لالو کنبہ کی ایک اور بیٹی اس ماہ ملائم کنبہ کی بنے گی بہو
آر جے ڈی لیڈر کے کنبہ کی ایک اور بیٹی کی شادی 28 اپریل کو سماجوادی صدر کے پوتے سے ہونے جارہی ہے

اٹاوہ: راشٹریہ جنتادل سربراہ لالوپرساد یادو نے اپنی چھوٹی بیٹی لکشمی کی شادی پچھلے سال سماجوادی صدر ملائم سنگھ یادو کے بھتیجے کے بیٹے مین پوری کے ممبر پارلیمنٹ تیج پرتاپ سے کی تھی اب آر جے ڈی لیڈر کے کنبہ کی ایک اور بیٹی کی شادی 28 اپریل کو سماجوادی صدر کے پوتے سے ہونے جارہی ہے۔

آر جے ڈی صدر کے سالے سادھو یادو کی اپنی دوسری بیٹی ایشا کی شادی ملائم کی بھتیجی کے بیٹے راہل سے کررہے ہیں۔ کنبہ کے مطابق تلک کی تقریب کل یہاں اٹاوہ کلب میں ہوگی جس کے لئے سادھو یادو آج سہ پہر شہر پہنچ رہے ہیں۔ دولہا راہل یادو ہوٹل  بزنس میں ہے اور ان کی ماں شیلا تیسری مرتبہ ضلع پنچایت کی رکن بنی ہیں وہ بدایوں کے ممبرپارلیمنٹ دھرمیندر یادو کی بڑی بہن ہیں ۔ یہ کنبہ اٹاوہ ضلع کے جسونت نگر میں مقیم ہے ۔ دلہن ایم بی بی ایس ہے اور اس کے پاس ایم ڈی کی ڈگری بھی ہے۔

گو ملائم سنگھ یادو کے کنبہ کے تمام افراد بشمول ملائم سنگھ ، وزیر اعلی  اکھلیش یادو اور دیگرافراد  کل شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں حصہ لیں گے ، مگر لالو پرساد یادو اور انکی اہلیہ رابڑی دیوی کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔  رابڑی دیوی سادھو یادو کی بہن ہیں۔ خیال رہے کہ ماضی میں سادھو اور لالو کے کنبہ کے درمیان تعلقا ت کشیدہ ہوگئے تھے یہاں تک کے سادھو نے 2014 کا لوک سبھا الیکشن سارن حلقہ سے رابڑی کے خلاف لڑا تھا۔

First published: Apr 23, 2016 03:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading