ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لانس نائک نذیر احمد وانی کواشوک چکر(بعد از مرگ) سے نوازا جائے گا

لانس نائک وانی کو ان کی غیر معمولی شجاعت کے لئے امن کے عہد کا اعلی اعزاز اشوک چکر دیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 24, 2019 02:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لانس نائک نذیر احمد وانی کواشوک چکر(بعد از مرگ) سے نوازا جائے گا
شہید لانس نائک نذیر احمد وانی

 جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے عظیم قربانی دینے والے شہید لانس نائک نذیر احمد وانی کو اعلی اعزاز اشوک چکر سے نوازا جائے گا۔ صدر رام ناتھ کووند نے لانس نائک وانی کو اشوک چکردینے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔


فوج کی جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری کے لانس نائک وانی نے گزشتہ 25 نومبر، 2018 کو جموں و کشمیر کے ایک گاؤں میں چھ مسلح جنگجوؤں کے ساتھ لوہا لے کر عظیم قربانی پیش کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے آمنے سامنے کی فائرنگ میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔بری طرح سے زخمی ہونے کے باوجود لانس نائک وانی نے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اپنے ساتھی فوجیوں کی حفاظت میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا ۔


لانس نائک وانی کو ان کی غیر معمولی شجاعت کے لئے امن کے عہد کا اعلی اعزاز اشوک چکر دیا جائے گا۔

First published: Jan 24, 2019 01:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading