اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے نئے ترمیم شدہ مسودہ آئین، نیتا امبانی نے کیا خیرمقدم

    2023 ہندوستان کی اولمپک تحریک کے لیے ایک اہم سال ہے

    2023 ہندوستان کی اولمپک تحریک کے لیے ایک اہم سال ہے

    ریٹائرڈ جج جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے 16 اگست 2022 کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے کی گئی سفارشات کے مطابق اور آئی او سی کے ساتھ مشاورت سے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے ترمیم شدہ آئین کا حتمی مسودہ تیار کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ اولمپک چارٹر اور بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow | Karnataka
    • Share this:
      بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کی رکن نیتا امبانی نے آج یعنی 5 نومبر کو ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے نئے ترمیم شدہ مسودہ آئین کا خیرمقدم کیا اور اسے ہندوستان کے اولمپک خواب میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ ترمیم شدہ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے مسودہ آئین میں اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی اولمپک تحریک میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ جب ہم ایک زیادہ موثر اور امید افزا مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

      ترمیم شدہ آئین نے کچھ اہم تبدیلیاں رکھی ہیں، جنہیں 10 نومبر کو اس کی جنرل باڈی میٹنگ میں باضابطہ طور پر اپنایا جا سکتا ہے، جس کے بعد ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات 5 تا 7 دسمبر 2022 کو ہونے والے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن ایگزیکٹو بورڈ کے اگلے اجلاس سے پہلے ہوں گے۔ اس کی ترامیم میں نمایاں میرٹ کے 8 کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی نمائندگی اور مختلف انتظامی اور ووٹنگ عہدوں پر خواتین کی زیادہ نمائندگی کے اقدامات شامل ہیں۔

      ریٹائرڈ جج جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے 16 اگست 2022 کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے کی گئی سفارشات کے مطابق اور آئی او سی کے ساتھ مشاورت سے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے ترمیم شدہ آئین کا حتمی مسودہ تیار کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ اولمپک چارٹر اور بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔ اولمپک موومنٹ کے اندر گڈ گورننس کے اصول پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

      نیتا امبانی نے اس طرح نئے ترمیم شدہ آئی او اے کے مسودہ آئین میں کھلاڑیوں اور خواتین کی زیادہ نمائندگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں جسٹس ناگیشور راؤ کو ہندوستان کی اولمپک تحریک میں ایک تاریخی لمحے کے لیے مبارکباد پیش کرتی ہوں کیونکہ ہم ایک زیادہ جامع اور امید افزا مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      انھوں نے کہا کہ آئی او سی میں میرے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت سے بنایا گیا ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کا ترمیم شدہ مسودہ آئین مجھے بہت پر امید بناتا ہے، خاص طور پر ہندوستانی کھیل کی انتظامیہ میں کھلاڑیوں اور خواتین کی زیادہ نمائندگی کی طرف اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بہت خوشی ہورہی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: