موربی پل کا بھیانک سانحہ: وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے جائے وقوعہ کا دورہ اور ہوسکتا ہے کوئی بڑا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو

Morbi bridge collapse: وزیر اعظم نریندر مودی ٹاٹا-ایئر بس وڈودرا پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے اتوار کو اپنی آبائی ریاست گجرات پہنچے تھے۔ وہ آج یعنی منگل کی دوپہر کو جائے حادثہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پیر کی شام انہوں نے موربی واقعہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں چیف منسٹر بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاستی وزیر داخلہ ہرش سنگھاوی، گجرات کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu | Delhi
  • Share this:
    Morbi bridge collapse: موربی پل کے بھیانک سانحہ کے بعد زیادہ بھیڑ اور مرمت میں کوتاہی بنیادی تشویش کے طور پر ابھری ہے کیونکہ گجرات کے موربی میں پل گرنے کے واقعے کے بارے میں تازہ تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، جس میں 40 سے زائد بچوں سمیت 130 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ جو لوگ بچ گئے ان کے 233 میٹر لمبے کیبل پل کے بارے میں چونکا دینے والے تجربات ہیں جو تقریباً 33 فٹ دریا مچھو میں ڈوب گیا ہے۔ اس ضمن میں صرف ہندوستان ہی نہیں، دنیا بھر سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔

    موربی پل گرنے کے واقعے کے تازہ ترین نکات یہ ہیں:

    وزیر اعظم نریندر مودی ٹاٹا-ایئر بس وڈودرا پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے اتوار کو اپنی آبائی ریاست گجرات پہنچے تھے۔ وہ آج یعنی منگل کی دوپہر کو جائے حادثہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پیر کی شام انہوں نے موربی واقعہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں چیف منسٹر بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاستی وزیر داخلہ ہرش سنگھاوی، گجرات کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہیں ریسکیو آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا کہ آج ہمارے دل ہندوستان کے ساتھ ہیں۔ میں موربی پل کے متاثرین اور ان خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت بھیجتے ہیں جنہوں نے پل گرنے کے دوران اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں گجرات کے لوگوں کے ساتھ جانوں کے ضیاع کے غم میں شامل ہوں۔ امریکہ اور ہندوستان ناگزیر شراکت دار ہیں، ہمارے شہریوں کے درمیان گہرے رشتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم ہندوستانی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    این ڈی آر ایف کے علاوہ مسلح افواج کے اہلکاروں، بحریہ، فضائیہ کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ اتوار کو جب انہوں نے گجرات کا دورہ شروع کیا تو پی ایم مودی کا ایک بھرا شیڈول تھا، لیکن اس پر نظر ثانی کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: 


    پیر کو ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی کو جذباتی ہوتے دیکھا گیا۔ پہلے دن ہی انھوں نے وضاحت کی کہ اس سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: