لکھنو : جموں و کشمیر میں گرفتار کئے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد سندیپ کمار شرما سے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کے مطابق اتبدائی پوچھ گچھ کے دوران سندیپ شرما نے کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔اس نے لشکر کیمپ میں اسلحہ کی ٹریننگ کے علاوہ کئی حملوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
آئی جی اے ٹی ایس اسیم ارون کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یوپی اے ٹی ایس کو سندیپ شرما نے بتایا ہے کہ وہ لشکرطیبہ کے دہشت گردوں کے ساتھ اسلحہ کی ٹریننگ کی تربیت لے چکا ہے۔ یہی نہیں لشکر کے ساتھ وہ ان کی گاڑی کی ڈرائیونگ بھی کرتا تھا۔
علاوہ ازیں تفتیش کے دوران سندیپ شرما نے تین اہم دہشت گرد انہ وارداتوں میں شامل ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ان میں 3 جون 2017 کو قاضی کنڈ میں فوج کے قافلہ پر حملہ کرنا، 13 جون کو اننت ناگ سے جسٹس کی رہائش گاہ کے گارڈ سے ہتھیار لوٹنے کا واقعہ اور 16 جون کو پولیس ٹیم پر اچھابل میں حملہ شامل ہے۔ سندیپ کے مطابق اچھابل حملہ کے دوران وہی دہشت گردوں کی گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا۔ یہی نہیں اس نے بھی فائرنگ کی تھی۔
یوپی اے ٹی ایس ٹیم کو سندیپ شرما سے یہ بھی اطلاع ملی کہ وہ سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ روکے جانے پر وہ اپنا نام سندیپ شرما بتا کر بچ نکلتا تھا۔ سندیپ شرما کے نام سے بنی ہی اس کا شناختی کارڈ ہے ، جس کے ذریعہ وہ سیکورٹی فورسز کو آسانی سے چکما دے جاتا تھا۔
سندیپ شرما کے دیگر معاملات میں ملوث ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے یوپی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ جا رہی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس ٹیم کی قیادت سچن کمار کر رہے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔