ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حج 2017 : کشمیر سے عازمین حج کا آخری قافلہ مدینہ منورہ کیلئے روانہ

حج 2017 ء کے سلسلے میں کشمیری عازمین حج کا آخری قافلہ جمعرات کو سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست پروازوں کے ذریعے مقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 03, 2017 09:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2017 : کشمیر سے عازمین حج کا آخری قافلہ مدینہ منورہ کیلئے روانہ
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

سری نگر : حج 2017 ء کے سلسلے میں کشمیری عازمین حج کا آخری قافلہ جمعرات کو سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست پروازوں کے ذریعے مقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔ وزیر مملکت برائے حج و اوقاف ، صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، بجلی ، صنعت و حرفت سید فاروق احمداندرابی نے حج ہاوس بمنہ سے عازمین حج کے آخری قافلے کو الوداع کیا۔

ریاستی حج کمیٹی نے وزیر کو عازمین حج کے لئے سعودی عربیہ میں فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں مطلع کیا۔انہیں بتایا گیا کہ امسال ریاست جموں وکشمیر کے 8103عازمین فریضہ حج ادا کررہے ہیں جن میں 4579مرد اور 3579خواتین شامل ہیں جو ائیر انڈیا کی20 پروازوں میں سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر محمود کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ اس موقعہ پر میڈیا افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر نے سول ، پولیس اور اوقاف انتظامیہ کو عازمین کے لئے بہتر انتظامات کرنے کے لئے سراہا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ریاستی حج کمیٹی کی کوششوں سے جموں وکشمیر ریاست کے لئے گزشتہ سال کے مقابلے کے کوٹا میں 1500 عازمین کا اضافہ ہوا۔

First published: Aug 03, 2017 09:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading