اپنا ضلع منتخب کریں۔

    17 توپوں کی سلامی کے بیچ ماں مدھولیکا راوت اور والد CDS General Bipin Rawat کو بیٹیوں نے نم آنکھوں سے دی مکھ اگنی

    Youtube Video

    CDS General Bipin Rawat last Rites: جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے جسد خاکی کو آخری رسوم کیلئے ان کی رہائش گاہ سے برار اسکوائر لے جایا گیا۔ ان کی آخری رسومات یہاں شام 5 بجے کے قریب ادا ہوئیں۔ انہیں 17 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس دوران 800 فوجی یہاں موجود رہے۔

    • Share this:
      CDS General Bipin Rawat last Rites:سی ڈی ایس بپن راوت سمیت تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں جان گنوانے والے تمام 13 لوگوں کو آخری وداعی دی گئی۔ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے جسد خاکی کو آخری رسوم کیلئے ان کی رہائش گاہ سے برار اسکوائر لے جایا گیا۔ ان کی آخری رسومات یہاں شام 5 بجے کے قریب ادا ہوئیں۔ انہیں 17 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس دوران 800 فوجی یہاں موجود رہے۔
      ایسے دی گئی CDS General Bipin Rawat کو آخری ووداعی
      جنرل راوت کو 17 توپوں کی سلامی دی گئی۔
      تینوں فوجوں کے بگل بجا کر آخری رسوم ادا کی گئی۔
      فوجی بینڈ ماتم گایا گیا۔
      آخری رسومات میں 800 جوان شریک ہوئے۔
      آخری سفر کو فوج کے 99 اہلکار نے ایسکارٹ کیا ۔
      آرمی بینڈ کے 33 جوانوں نے آخری وداعی دی۔
      لیفٹیننٹ جنرل سطح کے 6 افسران نے ترنگا لہرایا۔
      آخری درشن مقام پر12 بریگیڈیئر سطح کے افسران تعینات رہے۔


      سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت آخری سفر پر دہلی میں ان کی رہائش گاہ سے آخری رسوم کیلئے جب نکلے اس دوران 'بھارت ماتا کی جے' کے نعرے لگائے گئے۔




      CDS جنرل بپن راوت کی دونوں بیٹیاں کریتکا اور تارینی نے اپنے والدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آخری الوداعی میں خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔


      مختلف ممالک کی دفاعی افواج نے سی ڈی ایس بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔



      پورا ملک چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت   (CDS General Bipin Rawat)  کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ کئی ممالک میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ 8 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 فوجی اہلکاروں کی موت سے  پورے ملک صدمے میں ڈوبا ہوا ہے۔ جمعہ کو ان کی آخری رسوم سے پہلے دنیا بھر سے انہیں نم آنکھوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔


      واضح ہو کہ بدھ کو تمل ناڈو کے کوننور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس بپن راوت (CDS Bipin Rawat)، اُن کی بیوی مدھولیکا راوت سمیت 13 لوگ شہید ہوگئے۔ ایئرفورس کے حادثے کا شکار، ہیلی کاپٹر Mi17(Helicopter Crash) میں 14 لوگ سوار تھے اور اب صرف گروپ کیپٹن ورون سنگھ (Group Captain Varun Singh) ہی واحد ایسے شخص ہیں جو اس واقعے میں زندہ بچ گئے ہیں۔ فی الحال اُن کا علاج جاری

      <strong

      >قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: