وادی میں اضافی سکیورٹی فورسز پر کشمیر کے لیڈران نے فکرمندی کا کیا اظہار، پوچھا۔ کچھ ہونے والا ہے کیا؟
کشمیر میں سی آر پی ایف کی 50، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30، آئی ٹی بی پی کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 27, 2019 11:38 AM IST

کشمیر میں سی آر پی ایف کی 50، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30، آئی ٹی بی پی کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔
این ایس اے اجیت ڈوبھال کے جموں۔کشمیر کے خفیہ دورے کے بعد اب خبر ہے کہ وہاں زیادہ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے جمعہ کو اس پر فیصلہ لے لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے اس فیصلے پر سابق آئی اے ایس افسر اور جے۔کے پی ایم کے صدر شاہ فیصل نے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں میں اس بات کو لیکر افواہ ہے کہ وادی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
شاہ فیصل نے ٹویٹ کرکے کہا، وزارت داخلہ کی جانب سے کشمیر میں سی آر پی ایف کے 100 ایکسٹرا جوانوں کی کمپنی تعینات کرنا فکرمندی پیدا کررہی ہے۔ اس کے بارے میں کسی کو اطلاع نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس بات کی افواہ ہے کہ وادی میں کچھ بڑا بھیانک ہونے والا ہے۔ کیا یہ آرٹیکل 35اے کو لیکر ہے؟
غور طلب ہے کہ جمعہ کو وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس کے مطابق وادی میں سی آر پی ایف کی 50، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30، آئی ٹی بی پی کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔
