உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب کے فیصلے سے ملک میں بڑھی پٹرول۔ڈیزل کی قیمت، جانئے آج کی نئی قیمت

     چینئی میں اس کی قیمت 10 پیسے کم ہوکر 76.09 روپے فی لیٹر رہ گئی ۔

     چینئی میں اس کی قیمت 10 پیسے کم ہوکر 76.09 روپے فی لیٹر رہ گئی ۔

    آج 10 جنوری کو دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 38 پیسے سے بڑھ کر 68.88 روپئے پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ڈیژل میں بھی 29 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسی کے ساتھ دہلی میں ڈیزل 62.53 روپئے فی لیٹر ہے۔

    • Share this:
      بین الاقوامی سطح پر خام تیل مہنگا ہونے سے گھریلو سطح پرپٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تین دن سے مستحکم چل رہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جمعرات کو اضافہ دیکھا گیا۔ جمعرات کو یعنی 10 جنوری کو دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 38 پیسے سے بڑھ کر 68.88 روپئے پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل میں بھی 29 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسی کے ساتھ دہلی میں ڈیزل 62.53  روپئے فی لیٹر ہے۔
      کیوں مہنگا ہوا پٹرول۔ڈیزل۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ ایک ہفتے میں 5 فیصدی تک اچھل گئی ہیں۔ قیمتوں میں تیزی کے پیچھے  اوپیک ممالک کی جانب سے کچے تیل کی پیداوار میں کی گئی کٹوتی ہے۔
      سعودی عرب کے توانائی کے وزیر نے بدھ کو کہا تھا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ پٹرولیم ایکسپورٹر ملکوں کے آرگنائزیشن (اوپیک) کے ذریعے 2018 کے آخر میں سپلائی میں کٹوتی شروع کر دی گئی تھی اور روس سمیت کچھ ساتھیوں نے دوبارہ سپلائی کے مقصد سے تیل بازار کو قابو میں لایا۔
      جمعرات کو چنئی میں پٹرول میں 40 پیسے اور کولکاتہ اور ممبئی میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی ، کولکاتہ،ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 68.88روپئے ،71.01 روپئے ،74.53روپئے  اور 71.47  روپئے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

      ڈیژل دہلی اور کولکاتہ میں 29 پپیسے اور ممبئی و چنئی میں 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ اس بڑھوتری کے ساتھ ہی دہلی ،کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں ڈیژل بالترتیب62.53  روپئے،  64.30روپئے 65.43 اور 66.01  روپئے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔

      First published: