ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پانچ مہینے میں سب سے زیادہ مہنگا ہوا پٹرول، یہاں جانیں نئی قیمتیں

آپ کو بتادیں کہ دو دن کے بعد پٹرول کی قیمیتیں مہنگی ہوئی ہیں۔

  • Share this:
پانچ مہینے میں سب سے زیادہ مہنگا ہوا پٹرول، یہاں جانیں نئی قیمتیں
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں ہر دن کم اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ساے نافذ ہوتی ہے۔ ان کیقیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈٰلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں جمعرات کو 8 سے 12 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دو دن کے بعد پٹرول کی قیمیتیں مہنگی ہوئی ہیں۔

جہاں دہلی اور ممبئی میں پٹرول 8 پیسے تو وہیں کولکاتہ میں 12 پیسے، چنئی میں پٹرول 9 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ملک میں سب سے مہنگا پٹرول مہاراشٹر کے پربھنی میں ہے۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 80.72  روپئے ہے۔

پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری:۔ آئی او سی کی ویب سائٹ پر جاری قیمتوں کے مطابق دہلی میں پٹرول 73.35  روپئے اور ڈیزل 66.24  روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ وہیں ممبئی کی بات کریں تو ممبئی میں بڑھی ہوئی قیمتوں کے بعد آج پٹرول 78.96  روپئے فی لیٹر بک رہا ہے اور ڈیزل 69.43  فی لیٹر مل رہا ہے۔  کولکاتہ میں آج پٹرول 75.77  روپئے اور ڈیزل 68.31  روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ وہیں چنئی میں آج پٹرول 76.18  روپئے اور 69.96  روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔


First published: Jul 18, 2019 09:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading