உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری ! تین دن بعد آج اتنے روپے سستا ہوا پٹرول اور ڈیزل ، جانیں نئی قیمتیں

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    پٹرول کی قیمتوں میں جمعہ کو گراوٹ دیکھنے کو ملی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 70.38 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

    • Share this:
      پٹرول کی قیمتوں میں جمعہ کو گراوٹ دیکھنے کو ملی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں چھ پیسے کی کمی آئی ہے ۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 70.38 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
      آپ کو بتادیں کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی اقتصادی ترقی کو لے کر تشویش کا اثر خام تیل پر پڑا ہے۔ اگر دنیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار دھیمی رہتی ہے تو مینوفیکچرنگ اور دیگر سرگرمیاں بھی سست رفتار ہوجائیں گی ۔ لہذا خام تیل کی ڈیمانڈ میں کمی آئے گی ۔
      آج کی نئی قیمتیں


      دہلی
      پٹرول : 70.38 روپے
      ڈیزل :  65.56 روپے
      ممبئی
      پٹرول : 76.02 روپے
      ڈیزل :  68.65 روپے
      چنئی
      پٹرول : 73.05 روپے
      ڈیزل :  69.25 روپے
      کولکاتہ
      پٹرول : 72.49 روپے
      ڈیزل :  67.34 روپے
      First published: