ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 6 دن تک کم ہونے کے بعد آج مستحکم رہیں

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر دن کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہیں ۔ ڈیزل اور پٹرول کا نیا دام صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے ۔ ان کی قیمت میں یکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے ۔

  • Share this:
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 6 دن تک کم ہونے کے بعد آج مستحکم رہیں
علامتی تصویر

پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چھ دن تک کم ہونے کے بعد آج مستحکم رہیں ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 74.82 روپے لیٹر پر مستحکم رہی جو 28دسمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 68.05روپے فی لیٹر پر رہی۔ یہ یکم جنوری کے بعدسب سے نچلی سطح ہے۔ گزشتہ چھ دن میں پٹرول 88پیسے اور ڈیزل 1.01روپے سستا ہوا تھا۔


کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 77.42روپے، 80.42روپے اور 77.73روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 70.41روپے، ممبئی میں 71.35روپے اور چنئی میں 71.91روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔




قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر دن کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہیں ۔ ڈیزل اور پٹرول کا نیا دام صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے ۔ ان کی قیمت میں یکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے ۔




First published: Jan 22, 2020 05:21 PM IST