پریاگراج اتر پردیش حکومت نے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد (Akhil BHartiya Akhara Parishad) کے صدر مہنت نریندر گری کی موت (Mahant Narendra Giri) کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی ہے۔ مہنت نریندر گری کی موت تھی یا خودکشی ، اب سی بی آئی اس کی تحقیقات کرے گی لیکن مہنت نریندر گری کی موت کے پیچھے کئی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے Y کیٹیگری کی سکیورٹی ملی تھی اور 11 سیکورٹی اہلکار ان کے لیے 24 گھنٹے تعینات تھے۔ ایسی صورت حال میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ اگر مہنت نریندر گری نے خود کو پھانسی دی تو اس وقت وہ کہاں تھے؟
فی الحال ، پولیس نے چار سکیورٹی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے جن میں گنر اجے سنگھ ، منیش شکلا شامل ہیں جو ان کی حفاظت میں مصروف تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس دیگر سیکورٹی اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ مہنت نریندر گری کی وائی کیٹیگری میں تعینات تمام 11 پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جائے گی ، ان کے کردار کی بھی تفتیش کی جائے گی۔ موت کے وقت تمام پولیس والے کہاں تھے؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کچھ پولیس اہلکار ایسکورٹ میں تعینات ہوتے ہیں جبکہ کچھ موقع پر سکیورٹی میں رہتے ہیں۔ کچھ آشرم کے اندر تعینات رہتے ہیں۔ اب اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ واقعہ کے وقت پولیس اہلکار کہاں تھے۔
کارروائی کی جا سکتی ہےمعلومات کے مطابق اگر کردار مشکوک ہے تو سکیورٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے پر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ بتادیں کہ خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار سوامی آنند گری نے بھی ان کی سکیورٹی میں تعینات گنرز اجے سنگھ اور منیش شکلا پر قتل کی سازش کا الزام لگایا تھا۔ ۔ انہوں نے کہا تھا کہ گرو جی خودکشی نہیں کر سکتے۔ انہیں قتل کر کے پھنسایا جا رہا ہے۔ گنر اجے سنگھ اور منیش شکلا اس پوری سازش میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مہاراج جی نے منیش شکلا کی شادی کروا دی تھی اور گھر بنانے کے لیے پانچ سے سات کروڑ روپے بھی دیے تھے۔
اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری (Mahant Narendra Giri) کی پیر کو مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ پریاگ راج کے باگھنبری مٹھ میں ان کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ملی ہے۔ مہنت نریندر گری کی موت کے معاملے میں پولیس کو موبائل کی کال ڈیٹیل رپورٹ (سی ڈی آر) سے اہم سراغ ملے ہیں۔ مہنت نریندر گری کی موت سے پہلے 6 سے 10 گھنٹے کے درمیان جن جن لوگوں سے بات ہوئی ہے، ان سبھی کے نمبر نکال کر پولیس ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس کو ویڈیو بھی ہاتھ لگا ہے، جس کی جانچ پولیس کر رہی ہے۔
مہنت نریندر گری کی موت کو ان کے شاگر آنند گری سے چل رہے تنازعہ سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نریندر گری نے اپنے خودکشی نوٹ میں آنند گری کی طرف ذہنی طور پر استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس درمیان، اتراکھنڈ پولیس نے مہنت نریندر گری کے شاگرد آنند گری کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
شاگرد آنند گری نے کہا- کروڑوں کا ہے کھیلدوسری جانب حراست میں لئے جانے کے بعد آنند گری نے کہا ہے کہ گروجی کبھی خودکشی نہیں کرسکتے، ان کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی خود اس میں مشتبہ ہیں۔ آئی جی مسلسل نریندر گری کے رابطے میں رہتے تھے۔ آنند گری کا الزام ہے کہ مٹھ اور مندر کا پیسہ غبن کرنے والوں نے مہنت جی کا قتل کیا ہے۔ اس سازش میں مٹھ کے کئی بڑے نام شامل ہوسکتے ہیں۔ کروڑوں کا کھیل ہے۔ واضح رہے کہ مہنت نریندر گری کے پاس سے ملے خود کشی نوٹ میں آنند گری، آدھا تیواری اور سندیپ تیواری پر ذہنی طور پر استحصال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔