ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنسد ٹی وی لانچ ، وزیر اعظم نے کہا : ہندوستان کیلئے جمہوریت ایک نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے جمہوریت ایک نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 15, 2021 11:50 PM IST
  • Share this:
سنسد ٹی وی لانچ ، وزیر اعظم نے کہا : ہندوستان کیلئے جمہوریت ایک نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے
سنسد ٹی وی لانچ ، وزیر اعظم نے کہا : ہندوستان کیلئے جمہوریت ایک نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے جمہوریت ایک نظام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے۔ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ کے سرکاری ٹی وی چینل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج جمہوریت کا بین الاقوامی دن ہے اور ایسے میں 'سنسد ٹی وی' کا افتتاح زیادہ ریلیونٹ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب جمہوریت کی بات آتی ہے تو ہندوستان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے۔ ہمارے لیے جمہوریت صرف ایک آئینی ڈھانچہ نہیں بلکہ ایک روح ہے ، یہ 'جیون دھارا' ہے۔ "


انہوں نے کہا کہ ’’ آج کا دن ہمارے پارلیمانی نظام میں ایک اور اہم باب جوڑرہا ہے۔ آج ملک کو سنسد ٹی وی کی شکل میں مواصلات اور بات چیت کا ایک ایسا ذریعہ مل رہا ہے جو ملک کی جمہوریت اور عوامی نمائندوں کی نئی آواز کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ "میرا تجربہ ہے کہ 'کنٹینٹ از کنیکٹ‘' یعنی جب آپ کے پاس بہتر مواد ہو تو لوگ خودہی آپ کے ساتھ جڑتے جاتے ہیں۔ یہ بات جتنی میڈیا پر نافذ ہوتی ہے، اتنی ہی ہمارے پارلیمانی نظام پر بھی، کیونکہ پارلیمنٹ میں صرف سیاست نہیں ہے، پالیسی بھی ہے۔


وزیر اعظم  نے کہا کہ اکیسویں صدی توخاص طور پر مواصلات اور بات چیت کے ذریعے انقلاب لا رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں یہ فطری ہو جاتا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ سے وابستہ چینل بھی ان جدید نظام کے مطابق خود کو ڈھالیں۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے پارلیمنٹ میں جب سیشن ہوتا ہے، الگ الگ موضوعات پر بحث ہوتی ہے تونوجوانوں کے لئے کتنا کچھ جاننے سیکھنے کے لئے ہوتا ہے۔ ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ ملک ہمیں دیکھ رہا ہے تب انہیں بھی پارلیمنٹ کے اندر بہتر طرز عمل کی، بہتر بحث کی تحریک ملتی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2021 11:50 PM IST