ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حکومت ایئر انڈیا کی فروخت کے لئے تیار، سبرامنیم سوامی نے فیصلہ کو بتایا ملک مخالف، عدالت جانے کی دی دھمکی

حکومت نے پبلک سیکٹر کی ہوابازی خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی فروخت کا عمل شروع کرتے ہوئے آج لیٹر آف انٹریسٹ طلب کئے ہیں۔

  • Share this:
حکومت ایئر انڈیا کی فروخت کے لئے تیار، سبرامنیم سوامی نے فیصلہ کو بتایا ملک مخالف، عدالت جانے کی دی دھمکی
حکومت نے پبلک سیکٹر کی ہوابازی خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی فروخت کا عمل شروع کرتے ہوئے آج لیٹر آف انٹریسٹ طلب کئے ہیں۔

نئی دہلی۔حکومت نے پبلک سیکٹر کی ہوابازی خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی فروخت کا عمل شروع کرتے ہوئے آج لیٹر آف انٹریسٹ طلب کئے ہیں۔ شہری ہوابازی کمپنی کی وزارت کی جانب سے جاری معلومات کے بنیادی خط میں کہا گیا ہے کہ لیٹر آف انٹریسٹ 17 مارچ تک داخل کرائے جا سکتےہیں۔ اہل بولی لگانے والوں کو مالی ٹنڈر جمع کرنے کے لئے 31 مارچ کو مطلع کیا جائے گا۔ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ رواں مالی سال میں ایئر انڈیا کا سرمایہ پورا نہیں ہو پائے گا۔


ایئر انڈیا کے ساتھ ہی اس کی مکمل ملکیت والی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس کی سو فیصد حصے داری بھی فروخت کی جائے گی۔ ایئر انڈیا سیٹس ایئر پورٹ سروسز لمیٹیڈ میں ایئر انڈیا کی پوری 50 فیصد حصے داری بھی سرمایہ کشی کا حصہ ہو گی۔ یہ سرکاری ہوابازی کمپنی کی سرمایہ کشی کی دوسری کوشش ہے۔ دو سال قبل کوئی خریدار نہ ملنے کی وجہ سے سرمایہ کشی ناکام رہی تھی۔ کمپنی پر 80 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور اسے روزانہ تقریباً 25 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔


شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کہہ چکے ہیں کہ ایئر انڈیا کے لئے غیر رسمی طور پر ملک اور بیرون ممالک کے کئی خریدار دلچسپی لے رہے ہیں۔


خیال رہے کہ شہری ہوابازی کی وزارت نے پیر کے روز جیسے ہی یہ اعلان کیا، سبرامنیم سوامی بھڑک گئے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ یہ سودا پوری طرح سے ملک مخالف ہے اور میں اس کے خلاف عدالت جانے کے لئے مجبور ہوں‘‘۔



یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Jan 27, 2020 01:56 PM IST