ہوم » نیوز » No Category

لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی سخت ہدایت، دہلی حکومت کا حکم نہ مانیں افسران

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کے درمیان پھر تلواریں کھنچتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 18, 2015 12:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی سخت ہدایت، دہلی حکومت کا حکم نہ مانیں افسران
نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کے درمیان پھر تلواریں کھنچتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کے درمیان پھر تلواریں کھنچتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے آئی اے ایس سمیت تمام حکام کو دہلی حکومت کے احکامات نہ ماننے کی ہدایت جاری ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے انہیں غلط (نل اینڈ وائڈ) قرار دیا ہے۔


لیفٹیننٹ گورنر کے سکریٹری کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ 'جو بھی افسر اس پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کاررائی کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے نوٹس لیا ہے کہ حالیہ دنوں میں آئینی خلاف ورزیاں، قوانین اور قانون جیسےدینکس حکام کے پے اسٹرکچر میں تبدیلی، انکوائری کمیشن کی تشکیل جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔


اس میں کہا گیا ہے کہ ان احکامات کو مرکزی حکومت نے غیر قانونی قرار دیدیا ہے اور ان پر عمل آوری نہیں ہونی چاہئے۔ اس لیے جو بھی افسر ان ان پر عمل کریں گے ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


لیفٹیننٹ گورنر کی اس ہدایت کا وزیر اعلی کیجریوال نے جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کیا ڈینگو کے قہر کے وقت ایسی باتیں کہنا صحیح ہے، اس پر بعد میں بھی بات ہو سکتی ہے۔

First published: Sep 18, 2015 12:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading