ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے سنبھالیں گے فوج کی کمان، آئی پی وپن وی ایم نے سنٹرل ایئرکمانڈ کا عہدہ سنبھال

چیف جنرل بپن راوت کی جگہ لیں گے، جو 31 دسمبرکوریٹائرہورہے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل نروانے ابھی جنرل راوت کے بعد سب سے سینئر ہیں۔ جبکہ ایئرمارشل آئی پی وون وی ایم نیشنل سیکورٹی اکیڈمی کےطالب علم ہیں۔

  • Share this:
لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے سنبھالیں گے فوج کی کمان، آئی پی وپن وی ایم نے سنٹرل ایئرکمانڈ کا عہدہ سنبھال
لیفٹننٹ جنرل نروانے نئے آرمی چیف ہوں گے۔

نئی دہلی: لیفٹننٹ جنرل منوج مکند نروانے فوج کےنئے سربراہ ہوں گے۔ سرکاری ذرائع نے پیرکو یہ اطلاع دی۔ لیفٹننٹ جنرل نروا نے موجودہ آرمی چیف جنرل بپن راوت کی جگہ لیں گے، جو 31 دسمبرکوریٹائرہورہے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل نروانے ابھی جنرل راوت کے بعد سب سے سینئر ہیں۔ اس طرح حکومت نےان کی سینئرٹی کوبرقراررکھتے ہوئےانہیں اس اعلی عہدہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ لیفٹننٹ جنرل نروانےاس وقت 13لاکھ جوانوں والی فوج کے نائب سربراہ ہیں۔


وہیں دوسری جانب ایئر مارشل آئی پی وپن وی ایم نے سنٹرل ایئرکمانڈ ہیڈ کوارٹرکے سینئر ایئراسٹاف افسرکاعہدہ سنبھال لیا۔ سرکاری ترجمان کےمطابق ایئرمارشل آئی پی وون وی ایم نیشنل سیکورٹی اکیڈمی (60 ویں کورس) کےطالب علم ہیں۔ انہوں نے جولائی 82 میں ہندوستانی فضائیہ کی فلائٹ شاخ میں کمیشن حاصل کیا اوران کو6000 گھنٹے سے زیادہ پروازکرنےکا تجربہ ہے۔


انہوں نے مختلف طرح کےٹرانسپورٹ طیاروں، تربیتی طیاروں اورگلائڈروں کی پروازکی ہے۔ وہ ڈیفنس سروس اسٹاف کالج، ویلنگٹن اور ڈیفنس سروس کالج نئی دہلی کے بھی طالب علم رہے ہیں۔  وی ایم نےاپنی 35برسوں کی مدت کارمیں تدریسی اورکمانڈ پوسٹوں پرکام کیا ہے۔ وہ دوٹرانسپورٹ اسکواڈروں کے کمان افسراورمیجرفلائنگ بیس کےکمانڈنگ ایئر افسر رہے ہیں۔ فوج میں ان کی شاندارخدمات اورمنفرد کارکردگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان کےصدرجمہوریہ نےان کوفضائیہ کے میڈل سے نوازا ہے۔

First published: Dec 16, 2019 11:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading