ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم مودی کی حلف برداری میں کون ہوسکتا ہے شامل، ایک ایک کرکےسامنےآرہی ہے فہرست

وزیراعظم مودی کی حلف میں کون کون ہوسکتا ہے شامل؟ مہمانوں کی لسٹ میں فی الحال تین نام سامنے آچکے ہیں۔

  • Share this:
وزیراعظم مودی کی حلف برداری میں کون ہوسکتا ہے شامل، ایک ایک کرکےسامنےآرہی ہے فہرست
نریندرمودی بطور وزیراعظم 30 مئی کو حلف لیں گے۔

وزیراعظم عہدہ کے لئے 30 مئی کو ہونے والی حلف برداری تقریب کی تیاریاں تیزہونے لگی ہیں۔ ایک ایک کرکے ان مہمانوں کی فہرست بھی باہرآرہی ہے، جونریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوسکتے ہیں۔ خبریہ ہےکہ حلف برداری تقریب شاندارہوگی اوراس میں اپوزیشن کے سینئر لیڈران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔


مہمانوں کی فہرست میں فی الحال تین نام سامنے آچکے ہیں۔ جنوب کےمشہورادا کاراورحال ہی میں سیاست میں قدم رکھ چکے کمل ہاسن کو بھی نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں آنے کی دعوت ملی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس بارکمل ہاسن کی پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں قسمت آزمائی کی تھی، لیکن ان کا کوئی امیدوارنہیں جیت سکا۔


جگن موہن ریڈی ہوں گے شامل


نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں آندھرا پردیش کے ہونے والے وزیراعلیٰ اورتلنگانہ کےموجودہ وزیراعلیٰ  شامل ہوسکتے ہیں۔ یعنی کہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ٹی آرایس کے سربراہ چندرشیکھرراواوروائی ایس آرکانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی وزیراعظم نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے۔ وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی 30 مئی کودوپہرکوآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیں گے۔

جنوب کے مشہوراداکار کمل ہاسن نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔
جنوب کے مشہوراداکار کمل ہاسن نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔


ان ممالک کو دی گئی ہے دعوت

وزارت خارجہ کی طرف سے بمسٹیک ممالک کے لیڈروں کوحلف برداری تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ بمسٹیک ممالک میں بنگلہ دیش، میمانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال اوربھوٹان شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ وزارت خارجہ کی طرف سے ماریشس کے وزیراعظم کوبھی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سرکاری ترجمان نےآج یہاں بتایا کہ حکومت نے 'پڑوسی پہلے' کی اپنی پالیسی کونظرمیں رکھتے ہوئے بمسٹیک ممالک کے لیڈروں کو وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کےلئے مدعوکیا ہے۔



شام 7 بجے لیں گے وزیراعظم عہدے کا حلف

راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری پریس ریلیزکے مطابق 'صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 30 مئی کو شام 7 بجے راشٹرپتی بھون میں وزیراعظم اورقانون کونسل کوعہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے'۔ بتادیں کہ صدرجمہوریہ نے ہفتہ کو بی جے پی اوراین ڈی اے قانون سازکونسل کےلیڈرنریندرمودی کو وزیراعظم عہدے کا امیدوارنامزد کرتے ہوئے مرکز میں نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔
First published: May 27, 2019 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading