ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریل بجٹ 2016 : پربھو نے نہیں بڑھا کرایہ، اصلاحات کو دی ترجیح

نئی دہلی : ریلوے کے مرکزی وزیر سریش پربھو آج مودی حکومت کا دوسرا ریل بجٹ پیش کریں گے۔ پربھو پہلے گھر سے ریلوے بھون پہنچے اور پھر وہاں سے ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 25, 2016 03:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریل بجٹ 2016 : پربھو نے نہیں بڑھا کرایہ، اصلاحات کو دی ترجیح
نئی دہلی : ریلوے کے مرکزی وزیر سریش پربھو آج مودی حکومت کا دوسرا ریل بجٹ پیش کریں گے۔ پربھو پہلے گھر سے ریلوے بھون پہنچے اور پھر وہاں سے ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچے۔

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آج اپنے دوسرے ریل بجٹ میں اصلاحات کا دوسرے مرحلے کی تجاویز پیش کیں اور مسافر کرایہ اور مال برداری کا بھاڑہ بڑھائے بغیر مسافروں کی کئی نئی سہولتوں کا اعلان کیا۔ سال 217۔2016 کے لئے لوک سبھا میں پیش کردہ بجٹ میں غریب اورعام مسافروں سے اعلی درجوں کے ڈبوں کے مسافروں ، معذوروں اور بچوں کا خیال رکھا گیا ہے۔


غریبوں اور متوسط ​​طبقے کے لئے نئی ریل خدمات شروع کرنے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، صفائی اور کیٹرنگ کے نظم کو سدھارنے، مذہبی مقامات کو سرکٹ ٹرین سروس سے جوڑنے، ریلوے کے لئے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن چلانے کی تجاویز سے ریل بجٹ کو مسافر دوست بجٹ کا روپ دیا گیا ہے۔


اس میں ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مال برداری کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، نئی پارسل پالیسی مرتب کرنے، لاجسٹک پارک، ویئر ہاؤس اور آٹو ہب کے ذریعے اضافی آمدنی کا نظم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت اور آئی ٹی مینجمنٹ کے ذریعے ہزاروں کروڑ روپے کی بچت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔


First published: Feb 25, 2016 11:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading