ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندی نیوز چینل کے لائیو شو میں کیا ہوا تھا وسیم اکرم کے ساتھ ، ہوا انکشاف

نئی دہلی۔ موہالی میں آسٹریلیا پر ہندوستان کی شاندار جیت کے بعد پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ایک چینل کے لائیو شو سے اٹھا دیا گیا تھا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Mar 29, 2016 10:58 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندی نیوز چینل کے لائیو شو میں کیا ہوا تھا وسیم اکرم کے ساتھ ، ہوا انکشاف
نئی دہلی۔ موہالی میں آسٹریلیا پر ہندوستان کی شاندار جیت کے بعد پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ایک چینل کے لائیو شو سے اٹھا دیا گیا تھا۔

نئی دہلی۔ موہالی میں آسٹریلیا پر ہندوستان کی شاندار جیت کے بعد پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ایک چینل کے لائیو شو سے اٹھا دیا گیا تھا۔ کرکٹ شائقین اس واقعہ سے بھڑک گئے تھے اور جاننا چاہ رہے تھے کہ آخر اکرم کے ساتھ ہوا کیا تھا؟ اب پورا معاملہ صاف ہو گیا ہے۔ دراصل، وسیم کو جس شخص نے بولنے سے روکا تھا وہ کسی تنظیم یا پارٹی سے منسلک نہیں تھا۔ وہ ایک شرابی شخص تھا۔


خود چینل کے اسپورٹس ایڈیٹر نے ٹویٹ کر پورے معاملے کی تصویر صاف کر دی ہے۔ اسپورٹس ایڈیٹر کے ٹویٹس کے بعد اس پورے تنازعہ پر روک لگ گیا ہے اور یہ صاف ہو گیا ہے کہ اس دن آخر ہوا کیا تھا؟ اسپورٹس ایڈیٹر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، لائیو شو کے دوران وسیم اکرم کو کسی نے چھوا بھی نہیں تھا۔ ایک شرابی شخص نے کیمرے کے سامنے خود کو لانے کے لئے یہ حرکت کی تھی۔


وسیم اکرم اتوار کی رات جب ہندی نیوز چینل پر لائیو چیٹ کر رہے تھے، تبھی اس شخص نے کیمرے کے سامنے آکر انہیں روک دیا تھا۔ وسیم بھی اچانک ہوئے اس واقعہ سے تھوڑا حیران ہو گئے تھے۔ شو کی اینکرنک کر رہے اور اسپورٹس ایڈیٹر نے کہا تھا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، وسیم اکرم بالکل ٹھیک ہیں۔


واقعہ کے بعد خود وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، جو واقعہ ہوا، اس کا نشانہ میں نہیں تھا۔ معاملے کو سمجھداری سے نمٹا لیا گیا ہے۔ آپ سب نے جو فکرمندی ظاہر کی، اس کے لئے آپ سب کا شکریہ۔
First published: Mar 29, 2016 10:58 AM IST