اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بلرام پور میں پی ایم مودی نے کہا، CDS General Bipin Rawat کے جانے سے ملک صدمے میں ہے

     اس دوران انہوں نے بلرام پور کی سرزمین پر سلام پیش کیا۔ پی ایم مودی نے بلرام پور میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

    اس دوران انہوں نے بلرام پور کی سرزمین پر سلام پیش کیا۔ پی ایم مودی نے بلرام پور میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

    اس دوران انہوں نے بلرام پور کی سرزمین پر سلام پیش کیا۔ پی ایم مودی نے بلرام پور میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی. وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو اتر پردیش کے بلرام پور ضلع میں سرجونہر پروجیکٹ کا افتتاح   کیا، جس سے 14 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ اراضی کو سیراب کرنے کے لیے پانی ملے گا اور اس خطے کے تقریباً 29 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس دوران انہوں نے بلرام پور کی سرزمین پر سلام پیش کیا۔ پی ایم مودی نے بلرام پور میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم کے معماروں اور قوم کے محافظوں کی اس سرزمین سے میں ملک کے ان تمام بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو 8 دسمبر کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔

      جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان غم میں ہے، لیکن درد سہنے کے بعد بھی ہم نہ اپنی رفتار روکتے ہیں اور نہ نہ ترقی.. ہندوستان نہ رکےہے  اور نہ رکے گا۔ ہم ہندوستانی مزید محنت کریں گے۔ ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ بھارت کو مزید طاقتور بنائیں گے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر دیوریا کے رہنے والے ورون جی کی جان بچانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ میں پٹیشوری ماں سے ان کیلئے کے لیے دعا کرتا ہوں۔

      اس تقریب میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ بھی موجود رہے۔ اس پروجیکٹ سے نو اضَلاع بلرام پور،بہرائچ،گونڈا،سدھارتھ نگر، بستی، مہاراشٹر گنج، سنت کبیر نگر،شراوستی ا ور گورکھپور کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ نوہزار آٹھ سو دو کروڑ روپئی لاگت سے تیار ہوئے اس پروجیکٹ سے چودہ لاکھ ہیکٹیئر اراضی کی آبپاشی ہوسکے گی۔اس منصوبے کا خاکہ انیس سو بہتر میں تیار ہوچکا تھا اور کام انیس سو اٹہترمیں شروع ہوا تب یہ پروجیکٹ دیوی پاٹن کمشنری کے کچھ علاقوں تک ہی محدود تھا جس میں کئی بار توسیع ہوئی اور اسے نو اضلاع تک وسعت دی گئی۔انیس سو اٹہتر سے دوہزار سترہ تک اس پروجیکٹ کا صرف باون فیصد حصہ ہی مکمل ہوا تھ ۔جس میں حالیہ برسوں میں تیزی لائی گئی تھی جس کے نتیجے میں یہ پروجیکٹ آج بن کرتیار ہوسکا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: