ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دل کا دورہ پڑنے سے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کا انتقال

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔ اس سے پہلے سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق پریشانیوں کے سبب یہاں اسپتال لایا گیا تھا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Apr 06, 2016 07:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دل کا دورہ پڑنے سے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کا انتقال
نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔ اس سے پہلے سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق پریشانیوں کے سبب یہاں اسپتال لایا گیا تھا۔

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔ وہ 85 سال کی تھیں ۔ اس سے پہلے سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق پریشانیوں کے سبب یہاں اسپتال لایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کملا اڈوانی کافی دنوں سے صحت سے متعلق پریشانیوں میں مبتلا تھیں۔ اس سے پہلے یکم دسمبر 2015 کو بخار اور پیشاب میں تکلیف کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

ادھر بی جے پی کے سن رسیدہ لیڈر اڈوانی کی اہلیہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں بی جے پی کے کارکنان اور لیڈران ایمس پہنچنے لگے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سماجوادی سپریمو ملائم سنگھ یادو سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔


گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل نے بھی محترمہ کملا اڈوانی کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "محترمہ کملا اڈوانی کے انتقال کی خبر سے مجھے سخت صدمہ پہنچا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردیاں مسٹر لال کرشن اڈوانی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں"۔  بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے ٹویٹ کیاکہ "محترمہ کملا اڈوانی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ اس ناقابل تلافی نقصان کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں"۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعے کملا اڈوانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

First published: Apr 06, 2016 06:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading