ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Loan Moratorium: دیوالی پر حکومت دے گی عام آدمی کو بڑا تحفہ! چنندہ لون پر سود معاف کرنے کیلئے تیار

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کی قیادت میں ہوئی معاشی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی،سی سی ای اے (CCEA- Cabinet Committee on Economic Affairs) کی میٹنگ میں آج بڑا فیصلہ ہوا ہے۔ CNBC آواز کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق چنندہ لون پر سود کو لیکر اتفاق بن گیا ہے۔

  • Share this:
Loan Moratorium: دیوالی پر حکومت دے گی عام آدمی کو بڑا تحفہ! چنندہ لون پر سود معاف کرنے کیلئے تیار
دیوالی پر حکومت دے گی عام آدمی کو بڑا تحفہ!

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کی قیادت میں ہوئی معاشی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی،سی سی ای اے (CCEA- Cabinet Committee on Economic Affairs)  کی میٹنگ میں آج بڑا فیصلہ ہوا ہے۔ CNBC  آواز کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق چنندہ لون پر سود کو لیکر اتفاق بن گیا ہے۔ حالانکہ ذرائع بتا رہے ہیں کہ مرکزی حکومت ابھی اس کا اعلان نہیں کرے گی کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ آپ کو بتادیں کہ لون موریٹوریم  (Loan Moratorium)  کے ذریعے آپ اپنی ای ایم آئی کچ وقت کیلئے روک سکتے ہیں۔ کورونا وائرس وبا کے دوران جب بڑی تعداد میں لوگ اقتصادی بحران سے جوجھ رہے تھے رو ریزرو بینک کی طرف سے لون موریٹوریم (Loan Moratorium)  کی پیشکش کی گئی تھی۔ لوگوں نے مارچ سے اگست تک موریٹوریم  اسکیم یعنی قسط ٹالنے کیلئے ملی چھوت کا فائدہ حاصل کیا تھا لیکن ان کی شکایت تھی کہ بینک بقایہ رقم پر زیادہ سود یعنی انٹریسٹ کے اوپر سود (Interest on Interest) لگا رہے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا۔

اب کیا ہوا؟

ذرائع نے بتایا کہ سی سی ای اے (CCEA- Cabinet Committee on Economic Affairs)  کی میٹنگ میں آج لون پر سود معافی کو منظوری مل گئی ہے لیکن میٹنگ میں چنندہ لون پر ہی سود معافی کو منظوری ملی ہے۔ اس کا فائدہ دو کروڑ روپئے تک کے لون لینے والوں کو ملے گا۔



مرکزی حکومت کو 2 نومبر تک اسکیم پر سرکولر جاری کرنے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کوسود پر سود (Interest on Interest)  معافی اسکیم کو جلد سے جلد نافذ کرنا چاہئے۔ اس کے لئے مرکز کو ایک ماہ کے وقت کیوں چاہئے۔ سپریم کورٹ نے ساتھ بھی صاف کیا تھا کہ  اگر حکومت اس بارے میں فیصلہ لے لیتی ہے تو ہم فوری طور پر حکم پاس کردیں گے۔ اس پر  سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ تمام قرض مختلف طریقوں سے دیئے گئے ہیں۔ لہذا  سب کے ساتھ مختلف  طریقوں سے نمٹنا ہوگا۔ تب سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ سود پر سود میں چھوٹ والی اسکیم پر 2 نومبر تک ایک سرکولر لائیں۔ اس پر سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ حکومت 2 نومبر تک سود پر سود میں معافی اسکیم کو لیکر سرکلر جاری کر دے گی۔



کیا ہے معاملہ

کورونا وائرس وبا  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  مرکزی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔ اس وقت  صنعتیں مکمل طور پر بند تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ تاجروں اور کمپنیوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگ ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایسی صورتحال میں قرض کی قسطوں کو ادا کرنا مشکل تھا۔ ایسی صورتحال میں ریزرو بینک  (RBI) نے لون موریٹوریم (Loan Moratorium)  کی سہولت دے دی یعنی لون پر قسطیں ملتوی کر دی گئی تھیں۔ کسی لون پر موریٹوریم  کا فائدہ لیتے ہوئے قسط نہیں ادا کی تو اس مدت کا سود اصل رقم میں جڑ جائے گا۔ یعنی اب اصل رقم+سود پر سود لگے گا۔ اسی سود پر سود  (Interest on Interest) کا مسئلہ سپریم کورٹ   (Supreme Court) میں ہے۔


Published by: sana Naeem
First published: Oct 21, 2020 03:22 PM IST