نئی دہلی: عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ملک کی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے اور صارفین کی مانگ بڑھا کرمینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی لانے کے مقصد سے ریزرو بینک اہم پالیسی ساز شرح میں کم از کم ایک چوتھائی فیصد کمی کر کے لوگوں کو کار اور گھر کے لئے سستے قرض فراہم کرنے کا تحفہ دے سکتا ہے۔
نئی دہلی: عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ملک کی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے اور صارفین کی مانگ بڑھا کرمینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی لانے کے مقصد سے ریزرو بینک اہم پالیسی ساز شرح میں کم از کم ایک چوتھائی فیصد کمی کر کے لوگوں کو کار اور گھر کے لئے سستے قرض فراہم کرنے کا تحفہ دے سکتا ہے۔
نئی دہلی: عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ملک کی اقتصادی ترقی کو رفتار دینے اور صارفین کی مانگ بڑھا کرمینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی لانے کے مقصد سے ریزرو بینک اہم پالیسی ساز شرح میں کم از کم ایک چوتھائی فیصد کمی کر کے لوگوں کو کار اور گھر کے لئے سستے قرض فراہم کرنے کا تحفہ دے سکتا ہے۔ ریزرو بینک رواں مالی سال کے قرض اور مانیٹری پالیسی کا پہلا دوماہی جائزہ پانچ اپریل کو جاری کرے گا جس میں اس سود کی شرح میں کمی کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر رگھو رام راجن گزشتہ برس ستمبر میں سود کی شرح میں کی گئی کٹوتی کے بعد سے مہنگائی بڑھنے کے خطرے کا حوالہ دے کر اس میں کمی کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں لیکن، اب جب کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر خوردہ مہنگائی اور ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی تھوک مہنگائی دونوں ہی ان کے ہدف دائرے میں ہیں۔ ایسے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی دنیا بھی مسٹر راجن سے سود کی شرح میں کم از کم ایک چوتھائی فیصد کی کمی کرنے کی امید کر رہی ہے۔ مسٹر راجن گزشتہ برس ستمبر میں ریپو کی شرح کو 6.75 فیصد پر لائے تھے اور اس کے بعد سے اس کی شرح مستحکم ہے۔ تاہم گزشتہ برس مجموعی طور پر انہوں نے اس میں 1.25 فیصد تک کی کمی کی تھی۔ بیشتر ماہرین اقتصادیات بھی پالیسی ساز شرح میں اب تک ایک چوتھائی فیصد کی کمی کئے جانے کا اندازہ ظاہر کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مون سون سیزن میں کھانے کی اشیا کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات سے پہلے ریزرو بینک کے پاس ابھی سود کی شرح میں کمی کرنے کا بہتر موقع ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔