اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مرکزی کابینہ میں کسانوں کو سستا قرض دینے کی تجویز منظور، اب چار فیصد سود پر قرض

    نئی دہلی۔ مختصر مدتی قرض لینے والے کسانوں کو تین لاکھ روپے تک کا قرض لینے اور ایک سال کے اندر انہیں ادا کرنے پر اب چار فیصد شرح سود کے حساب سے ہی ادائیگی کرنی ہوگی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ مختصر مدتی قرض لینے والے کسانوں کو تین لاکھ روپے تک کا قرض لینے اور ایک سال کے اندر انہیں ادا کرنے پر اب چار فیصد شرح سود کے حساب سے ہی ادائیگی کرنی ہوگی۔ حکومت نے قرض کے بوجھ تلے دبے کسانوں کو راحت دینے کے مقصد سے سال 2017-18 کے لئے سود رعایت اسکیم کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں کسانوں کو سود میں رعایت دینے کی اسکیم کو منظوری دی گئی۔ اس کے تحت جو کسان زراعت کے لئے تین لاکھ روپے تک کا مختصر مدتی قرض لیں گے اور ایک سال کے اندر ان کی ادائیگی کردیں گے انہیں صرف چار فیصد سود دینا ہوگا۔ حکومت نے اس کے لئے 20339کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

      خیال رہے کہ کسانوں کو مختصر مدتی قرض پر سالانہ نو فیصد کی شرح سے سود دینا پڑتا ہے۔ تین لاکھ روپے تک کے قرض پر انہیں دو فیصد کی سبسڈی کے بعد سات فیصد کا سود دینا پڑتا ہے ۔ اب ایک سال کے اندر قرض کی ادائیگی کرنے پر انہیں تین فیصد کی مزید رعایت مل جائے گی۔ سود پر دی جانے والی یہ رعایت براہ راست سرکاری سیکٹر کے بینکوں ،پرائیوٹ بینکوں، کوآپریٹیو بینکوں اور علاقائی دیہی بینکوں کو بھیجی جائے گی۔
      یہ سود رعایت اسکیم ایک سال کے لئے ہے اور اسے نبارڈ اور ریزرو بینک آف انڈیا نافذ کریں گے۔

      First published: