உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج ناتھ سنگھ کی بی ایس ایف کو ہدایت ، پاکستان کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دیں

    جموں و کشمیر کے ہيرانگر سرحد پر 7 رینجرز کی موت کے بعد پاکستانی فوج نے سامبا اور آر ایس پورہ سیکٹر میں دیر رات تک فائرنگ کی

    جموں و کشمیر کے ہيرانگر سرحد پر 7 رینجرز کی موت کے بعد پاکستانی فوج نے سامبا اور آر ایس پورہ سیکٹر میں دیر رات تک فائرنگ کی

    جموں و کشمیر کے ہيرانگر سرحد پر 7 رینجرز کی موت کے بعد پاکستانی فوج نے سامبا اور آر ایس پورہ سیکٹر میں دیر رات تک فائرنگ کی

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جموں و کشمیر کے ہيرانگر سرحد پر 7 رینجرز کی موت کے بعد پاکستانی فوج نے سامبا اور آر ایس پورہ سیکٹر میں دیر رات تک فائرنگ کی ۔ کنٹرول لائن پر تاركنڈی، راجوری ، بالكوٹ اور مینڈھر میں فائرنگ کی گئی ۔ اس فائرنگ میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے ۔ اس درمیان سکیورٹی اہلکاروں کا پونچھ اور کچھ دوسرے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

      ادھر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بی ایس ایف کو پاکستانی فوج کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ راج ناتھ نے کہا کہ پاکساتنی فوج کی ہر کارروائی کا جواب دیا جائے ۔

      پاکستان بین الاقوامی سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ گولہ باری کی آڑ میں اس کا مقصد دہشت گردوں کی دراندازی کرانا ہے، لیکن اس مرتبہ سرحد ہو یا کنٹرول لائن ، بی ایس ایف کی سخت چوکسی ہے ۔ ایسی ہی گولہ باری کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بی ایس ایف نے جمعہ کو 7 پاکستانی رینجرز اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا ۔ تاہم پاکستانی فوج اس سے انکار کررہی ہے ۔

      ہندوستانی فوج کی جانب سے پاک مقبوضہ کشمیر سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستان کو وقفہ وقفہ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ جمعہ کو بھی پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے ہيرانگر، سامبا اور اخنور سیکٹر میں فائرنگ کی گئی ۔
      First published: