ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن کے دوران ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لوگوں کا سہارا بنی موبائل اے ٹی ایم وین

موبائل اے ٹی ایم وین شہر کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں جائے گی اور لوگوں کی کیش کی ضرورت کو پورا کریگی۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن کے دوران ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لوگوں کا سہارا بنی موبائل اے ٹی ایم وین
لاک ڈاؤن کے دوران ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لوگوں کا سہارا بنی موبائل اے ٹی ایم وین

میرٹھ منڈل میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شہر کے تقریباً 50 سے زیادہ علاقے ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ ان علاقوں کو سیل کر دئیے جانے کے بعد سے نہ یہاں کسی کو جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی باہر آنے کی اجازت۔ ان علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کچھ انتظامات ضرور کیے جا رہے ہیں لیکن اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لیے لوگوں کو پیسے نکالنے کی دشواری پیش آ رہی تھی ۔ ایسے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پیش رفت کرتے ہوئے موبائل اے ٹی ایم وین کی سہولیت فراہم کرائی گئی ہے۔


موبائل اے ٹی ایم وین شہر کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں جائے گی اور لوگوں کی کیش کی ضرورت کو پورا کریگی۔ اس دوران پیسہ نکالنے کے لیے کسی طرح کی بھیڑ نہ جمع ہو اس کا بھی خیال رکھا جائیگا اور سماجی اور جسمانی دوری بنائے رکھنے کا بھی خیال رکھا جائیگا۔ آج پہلے روز یہ موبائل اے ٹی ایم وین ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کیے گئے جاگرتی وہار علاقے میں پہنچی جہاں لوگوں نے لائن میں لگ کر سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے اے ٹی ایم سے کیش نکالا۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کراتے ہوئے لوگوں کو قطار میں لگایا۔


میرٹھ : کورونا کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے بنائی نئی حکمت عملی ، جانئے کیا ہے وہ


وہیں علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل کیے جانے کے بعد سے ان کا باہر نکلنا بند ہو گیا تھا۔ یہاں تک کہ بینک اور اے ٹی ایم تک بھی جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ایسے میں اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لیے پیسے کی قلّت پیش آ رہی ہے ، لیکن ضلع انتظامیہ کی پیش رفت سے موبائل اے ٹی ایم وین نے اب ان کی اس پریشانی کو دور کر دیا ہے۔
First published: May 14, 2020 09:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading