ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن: مزدوروں کی گھر واپسی کے لئے ریلوے کی کیا ہے تیاری: جانیں یہاں

  • Share this:
لاک ڈاؤن:  مزدوروں کی گھر واپسی کے لئے ریلوے کی کیا ہے تیاری: جانیں یہاں

غیر مقامی مزدوروں کی گھر واپسی کے لئے شروع ہوئے نام درج کرانے کے سلسلے کے ساتھ ہی ان مزدوروں اور کامگارو ں کو انکے وطن پہنچانے کے لیے ریلوے نے بھی تیاری شروع کر دی ہے ، میرٹھ میں سٹی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے دو ریک تیار کیے جا رہے ہیں ، میرٹھ سٹی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نومبر پانچ پر کھڑے ٹرین کے دو ریک روانگی کے لیے مکمّل طور پر تیار کیے جا چکے ہیں۔

ریلوے کو بس سرکاری حکم کا انتظار ہے وہیں دوسری جانب وطن واپسی کی راہ دیکھ رہے مزدور اور کامگار نام درج کرانے کے لئے علاقے کے پولیس تھانوں اور پرتا پور ریلوے اسٹیشن کے باہر کاؤنٹر پر  لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب وہ اپنے گھروں کے ساتھ خیریت کے پہنچ جائیں گے۔ غیر مقامی مزدوروں کی بڑی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے علاقے کے تھانوں کو نام درج کرکے ويریفکیشن کی ذمہ داری دی ہے۔



ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا ماننا ہے کہ اس کام نے تھوڑا وقت لگ سکتا ہے جس کے بعد ہی غیر مقامی افراد کی گھر واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا وہیں میرٹھ کے سٹی ریلوے اسٹیشن پر تیار کیے گئے ٹرین کے دو ریک کی ہر ایک بوگی میں 56 مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے ، سٹی ریلوے اسٹیشن کے سپرٹینڈنٹ کا کہنا ہے کہ سرکاری احکامات جاری ہونے کے ساتھ ہی سٹی ریلوے اسٹیشن پر پر ٹرین کے دو ریک تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا ایک ریک میں تقریباً بارہ سو مسافروں کو لیے جانے کا انتظام کیا گیا ہے ، سوشل ڈسٹنسنک کا خیال رکھتے ہوئے ایک بوگی میں 56 مسافر بھی بٹھائے جائینگے اور سلیپر کوچ کی بوگی میں درمیان کی سیٹ کو خالی رکھا جائیگا۔

First published: May 05, 2020 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading