ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن میں اس چیز سے پریشان اور مایوس ہوکرنوجوان نے کرڈالا یہ ہوش اڑادینے والاکام: جانیں معاملہ

میرٹھ میں ایک شخص نے گھریلو مسائل اور تنگ حالی کی وجہ سے آج خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے والے نعیم نام کے اس شخص کے اہل خانہ اور پڑوسیوں کے مطابق لاک ڈاؤن کے سبب پیسے کی تنگی کی وجہ سے نعیم گزشتہ کئی دنوں سے پریشان تھا۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن میں اس چیز سے پریشان اور مایوس ہوکرنوجوان نے کرڈالا یہ ہوش اڑادینے والاکام: جانیں معاملہ
جانچ افسر کے آر بیجو نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جے موہن تھمپی کے بیٹے اشون کو گرفتاری کے بعد اشون نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

میرٹھ میں ایک شخص نے گھریلو مسائل اور تنگ حالی کی وجہ سے آج خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے والے نعیم نام کے اس شخص کے اہل خانہ اور پڑوسیوں کے مطابق لاک ڈاؤن کے سبب پیسے کی تنگی کی وجہ سے نعیم گزشتہ کئی دنوں سے پریشان تھا۔  ضرورت کے سبب نعیم نے اپنی والدہ سے بھی پیسے مانگے تھے لیکن گھروں میں کام کرکے کسی طرح گزارا کرنے والی خاتون کے پاس بھی پیسے نہیں تھے۔

ان حالات میں پریشان ہوکر نعیم نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے محلہ والوں اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اپنی ماں اور ایک بھائی کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہنے والا نعیم چھوٹے موٹے کام کرکے اپنا خرچ چلاتا تھا۔ نعیم کی ماں بھی گھروں میں جھاڑو پوچھا برتن کرکے گھر چلاتی تھی لیکن لاک ڈاؤن میں کام دھندا بند ہونے سے پیسے کی تنگی نے نعیم کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ جس سے تنگ آکر اس نے موت کو گلے سے لگا لیا۔

گزشتہ کئی دنوں سے نعیم کافی پریشان اور مایوس تھا۔ ضرورت کے سبب نعیم نے ماں سے بھی پانچ ہزار روپیے مانگے تھے لیکن ماں کے پاس بھی پیسے نہیں تھے ان حالات میں نعیم نے زندگی سے مایوس ہوکر اپنی زندگی ختم کر لی لوگوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی مزدوری کرکے کسی طرح اپنا گزارا کرنے والے لوگوں کے لیے ان حالات میں اپنا خرچ چلانا مشکل ہو رہا ہے۔


فائل فوٹو۔

سرکاری امداد کا دائرہ بھ ہی محدود ہے ایسے میں سماج کا ایک بڑا طبقہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ خاص طور نوجوان طبقے کے پاس نہ تو کام ہے اور نہ مدد کا کوئی آسرا ایسے میں یہ افراد  مایوس ہوکر زندگی کو ختم کرنے جیسے قدم اٹھانے کی مجبور ہو رہے ہیں ، جلد حالات بہتر نہ ہوئے تو اس طرح کے اور بھی معاملے پیش آ سکتے ہیں۔
First published: May 10, 2020 03:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading