نئی دہلی: دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ 28اکتوبر تک دارالحکومت میں لوک آیکت مقرر ہوجانے کا امکان ہے۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروجیندر گپتا نے لوک آیکت کے معاملے میں انہیں بھی ایک فریق بنائے جانے کے سلسلے میں دائر کی گئی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس آر ایس اینڈلو کے سامنے دہلی حکومت کی طرف سے یہ بات کہی گئی ۔
مسٹر گپتا کی طرف سے سماعت کے دوران پیش ہوئے وکیل چیتن شرما نے کہا کہ ان کے موکل کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا درجہ تو دے دیا گیا ہے لیکن لوک آیکت کی تقرری کے معاملے میں تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ۔
بی جے پی کے لیڈر او رسابق ممبر اسمبلی ستیہ پرکاش رانا نے دہلی میں لوک آیکت کا عہدہ گذشتہ 21ماہ سے خالی رہنے پر عرضی دائر کی تھی ۔ من موہن سرین کے اس عہدہ سے ریٹائر ہونے کے بعد سے ہی یہ خالی پڑا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔