ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

استعفیٰ دینے پر بضد ہیں راہل گاندھی، نیا صدر ڈھونڈنے کے لئے 4 دنوں میں پھر ہو گی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ

کانگریس کے دو سینئر لیڈران کے سی وینو گوپال اور احمد پٹیل نے انہیں منانے کی بھر پور کوشش کی لیکن راہل گاندھی نے صاف کہہ دیا کہ پارٹی ان کی جگہ کسی اور کو ڈھونڈ لے

  • Share this:
استعفیٰ دینے پر بضد ہیں راہل گاندھی، نیا صدر ڈھونڈنے کے لئے 4 دنوں میں پھر ہو گی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ
سونیا گاندھی کے ساتھ راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

لوک سبھا انتخابات 2019 میں ہار کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی استعفیٰ دینے کی ضد پر قائم ہیں۔ کانگریس کے دو سینئر لیڈران کے سی وینو گوپال اور احمد پٹیل نے انہیں منانے کی بھر پور کوشش کی لیکن راہل گاندھی نے صاف کہہ دیا کہ پارٹی ان کی جگہ کسی اور کو ڈھونڈ لے۔ راہل اب کانگریس صدر کے طور پر نہیں بلکہ کانگریس کارکن کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں خبر ہے کہ کانگریس چار دنوں میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ میں راہل گاندھی کی جگہ کسی اور کے نام پر غوروخوض کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق، کانگریس ورکنک کمیٹی کی میٹنگ میں آخری بار راہل گاندھی کو منانے کی کوشش ہو گی۔ پھر بھی اگر وہ اپنی ضد پر قائم رہے تو ان کی جگہ لینے کے لئے کچھ سینئر لیڈروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ نئے صدر کے لئے کن ناموں کی چرچا ہے فی الحال اس پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔


بتا دیں کہ ہفتہ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران راہل گاندھی نے اپنے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک عام کارکن کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ راہل نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں گھوم کر کانگریس سے عوام کو قریب کرنے کا کام کریں گے۔


دوسری طرف، ان قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن رندیپ سنگھ سرجےوالا نے سی ڈبلیو سی کی طرف سے جاری ایک بیان ٹویٹ کر کے واضح کیا ہے کہ راہل گاندھی کے استعفیٰ کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
First published: May 28, 2019 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading